مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کاروار دورہ : سی برڈ پروجکٹ کے تحت تعمیری کاموں کالیا جائزہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th June 2021, 8:56 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:24؍جون(ایس اؤ نیوز) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے  جمعرات کو  کاروار پہنچ کرسی برڈ پروجکٹ کے تحت چلنے والے   ایشاء کے سب سےبڑے  بحری اڈے کا معائنہ کیا اور یہاں پر ہورہے کاموں پر  اطمینان کا اظہار کیا۔

ارگا کے آئی این ایس کدمبا بحری  اڈے پر اترتے ہوئے  وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ  نے بحری  اڈے کی ترقی کےلئے کئے  جارہے کاموں کا جائزہ لیا اور  بحری  اڈے کے دوسرےمرحلے میں ہورہے مختلف تعمیراتی  کاموں کا معائنہ کرنےکے بعد افسران سے ضروری  جانکاری  حاصل کی۔  اس موقع پر بحری فوج کے اڈمرل کرم بیر سنگھ نے وزیر دفاع کو  پروجکٹ کے تعلق سے مکمل جانکاری دی ۔

پروجکٹ کے  کنٹریکٹرس اور انجینرس سے گفتگو کرتے ہوئے  راجناتھ سنگھ نے کہا کہ  کاروار کا یہ بحری اڈہ  مسلح افواج کی  آپریشنل تیاری  کو مزید تقویت بخشے گا   اور تجارت ، معیشت اور انسانی   امدادی کاروائیوں  کو بڑھانے میں کارگر ثابت ہوگا۔ سی برڈ پروجکٹ جو  11,169 ایکڑ زمین پر تعمیر ہورہا ہے،  اس کے پہلے مرحلے میں گہرا سمندری بندرگاہ  ، بریک واٹرس ، ڈریجنگ ، ٹاون شپ ، ایک بحری اسپتال ، ایک ڈاکیارڈ ، اپلفٹ سینٹر اور  شپ لفٹ  شامل ہے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں  ایک ہوائی پٹی ، ایک ایئر اسٹیشن اور ناول ریسرچ سینٹر  شامل ہیں۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل کرمبیر سنگھ کے ہمراہ ، وزیر دفاع نے آئی این ایس کدمبا کے ہیلی پیڈ پر  پہنچنے سے پہلے اس منصوبے کے علاقے اور مقامات کا فضائی سروے کیا۔

ہندوستانی بحریہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگھ نے کاروار میں جاری کاموں کا معائنہ کیا اور جہاز لفٹ ٹاور میں صلاحیت کے مظاہرے سمیت سائٹ پر بریفنگ حاصل کی۔ وزیر دفاع کا  کاروار دورہ،   دو۔ روزہ سفر نامہ کا ایک حصہ ہے اور اس کا اختتام کوچی  (کیرالہ) میں ہوگا ، جہاں انہیں ہندوستان کے پہلے دیسی ساختہ طیارہ بردار بحری  جہاز وکرانت  کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔