ڈانڈیلی: اسکِل ڈیولپمنٹ کو اہمیت دینے پر ہی روزگار کو فروغ ملے گا ۔ نائب وزیر اعلیٰ اشوتھ نارائن

Source: S.O. News Service | Published on 16th September 2020, 8:37 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

ڈانڈیلی,16؍ستمبر (ایس او نیوز) ڈانڈیلی میں  واقع وشویشوریا ٹیکنیکل یونیورسٹی کی نیشنل اسکِل ڈیولپمنٹ اکیڈیمی کے  ہاسٹل  اور بورڈنگ  عمارت کا آن لائن افتتاح کرتے ہوئے نائب وزیر ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے  کہا کہ  دیہی علاقوں کے طالب علموں کو کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعدخودروزگار ی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اسکِل ڈیولپمنٹ اکیڈیمی میں خصوصی کورسس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ضلع شمالی کینرا کے طلبہ کو ہنرمندی کے کوسس سیکھنے کے لئے ہبلی، دھارواڑ، بیلگاوی اور بنگلوروجانا پڑتا تھا۔اب ایسے طلبہ کی سہولت کے  لئےرکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے نے ڈانڈیلی میں ہی    وی ٹی یو کی نیشنل اکیڈیمی قائم کردی ہے۔عوام کو چاہیے کہ اس کا بھر پور فائدہ اٹھائیں۔کیونکہ ہنرمندی کو اہمیت دینے سے ہی روزگار کو فروغ ملے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے نے کہا تعلیم کے مختلف میدان ہیں۔اس میں   اسکل ڈیولپمنٹ یاہنر مندی کو فروغ دینا زیادہ فائدہ مندہوتا ہے۔ اس سے روزگار کے ذرائع قائم کرنے میں مدد ملتی ہے۔اعلیٰ پیمانے کا روزگارملنا ہے تو پھر بہترین تعلیم  اور ہنر مندی سے آراستہ ہونا چاہیے۔

وشویشوریا ٹیکنیکل یونیورسٹی کے چانسلر  پروفیسر کری سدّپّا  نے کہا کہ نوجوان نسل کے لئے تعلیم مکمل کرنے کے بعد روزگار کے لئے دوسرے مقامات کی طرف ہجرت کرنے کے بجائے خودروزگاری کے تعلق سے اہمیت اور فوقیت دی جائے گی تو دیہی علاقوں کے طلبہ کی زندگیاں سنور جائیں گی۔ اس لئے ڈانڈیلی میں وی ٹی یونیورسٹی کی کی نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ اکاڈیمی  قائم کی گئی ہے۔ طالب علموں کو اس سےبھر پور فائدہ استفادہ کرناچاہیے۔    

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...