دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع میں بھی فائنل ائیر کے 40طلبا  کی رپورٹ پوزیٹیو

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th November 2020, 8:18 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:24؍نومبر(ایس اؤ نیوز) ڈگری کالجوں کی شروعات ہوکر قریب ایک ہفتہ ہورہاہے لیکن حاضری میں ابھی تک کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا۔ کیونکہ طلبا ، تدریسی و غیر تدریسی عملے کی کورونا جانچ ہونے سے حاضری میں تاخیر ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ دکشن کنڑا ضلع میں ابھی تک 2116441طلبا کے سیمپل لئے گئےہیں جن میں 29طلبا کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔

پوزیٹیو پائے گئے 29طلبا میں سے منگلورو کے 16، 4سلیا ، 7بنٹوال اور ایک ایک بیلتھنگڈی اور پتور کے بتائے گئے ہیں۔ متعلقہ طلبا کو ہوم کوارنٹائن اور ہاسٹل میں ہی رہنے کہاگیا ہے۔ضلع کے کل 8پرائمری ہیلتھ سنٹروں میں جانچ  کے لئے سیمپل لئے جارہے ہیں تو  8پرائیویٹ اورایک سرکاری اسپتال میں رپورٹس کی جانچ کی جارہی ہے۔

اُڈپی میں 11پوزیٹیو : اُڈپی ضلع میں جانچ کئے گئے فائنل ائیر طلبامیں کل 11طلبا کی رپورٹ پوزیٹیو پائی گئی ہے۔ جنہیں اپنے گھروں میں ہی  الگ تھلکرہنےکو کہاگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پوزیٹیو پائے گئے طلبا کلاسس میں حاضری نہیں دئیے ہیں۔

ضلع  میں ابھی تک 19لوگ کورونا پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔اُڈپی 5، کنداپور 8اور کارکلا میں 6پوزیٹیو معاملات سامنے آئے  ہیں۔ جن میں سے 10مرد اور 9خواتین ہیں۔ ضلع میں پوزیٹیو پائے گئے افراد میں سے  کل  22108افراد صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔ پوزیٹیو پائے گئے 22489لوگوں میں سے 195زیر علاج ہیں تو 187لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔