کووِڈ اَپ ڈیٹ: کاروارمیڈیکل کالج اسپتال سے بھٹکل کے 20مریضوں کو ملی چھٹی!

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2020, 1:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،23؍مئی (ایس او نیوز) کاروار میڈیکل کالج اسپتال (کمس) کے کووِ ڈ وارڈ میں زیرعلاج بھٹکل کے 20افراد کو صحت یابی کے بعد آج سنیچر کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ منگلورو کے فرسٹ نیورو اسپتال میں علاج کے لئے جانے والے ایک جوڑے سے بھٹکل میں کووِڈ کا دوسرا حملہ شروع ہواتھا اور8سے 12مئی تک کل29 افراد میں کووڈ پوزیٹیو ہونے کی بات سامنے آئی تھی۔ ان سب کو علاج کے لئے کاروار میڈیکل کالج اسپتال کے خصوصی وارڈ میں علاج کے لئے داخل کیاگیا تھا۔

آج اسپتال سے جن لوگوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے، اُن میں ایک حاملہ خاتون سمیت جملہ نو خواتین ، آٹھ مرد حضرات اور تین بچے ( ایک، دو اور تین سال) شامل ہیں  اسی طرح آج ریلیز کئے جانے والوں میں   ایک 83 سال کی عمر کا معمر  شخص بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے دبئی سے کورونا کا مرض لاحق ہونے والے اور ان سے رابطے کی وجہ سے متاثرہونے والے 11 افراد پہلے ہی مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اب کی بار اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے 20فراد کے ساتھ اب کووِڈ سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد31 ہوگئی ہے۔ اس طرح اب ضلع اُترکنڑا میں کورونا کے  ایکٹیو  معاملات 33 رہ گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنرکی جانب سے اسپتال میں انجام دی گئی الوداعی تقریب :  اسپتال سے رخصت پانے والے بھٹکل کے 20 کورونا سے متاثرہ لوگوں کے لئے  اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کی جانب سے ایک الوداعی تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں ضلع ایس پی شیوپرکاش دیوراج  اور ضلع پنچایت کے چیف ایکزی کوٹیو آفسر محمد روشن سمیت دیگر سرکاری اہلکار موجود تھے۔

بتایا گیا ہے کہ تمام 20 لوگوں کو تین ایمبولنس پر سوار کرکے بھٹکل کے لئے روانہ کیا گیا ہے، بھٹکل میں انہیں پہلے سرکاری اسپتال لایا جائے گا اور دیگر کاغذی کاروائیوں کے بعد انہیں گھر میں ہی کورنٹائن کرنے کے احکامات دئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کے بعد بھٹکل کے تمام گیارہ صحت یاب لوگوں کو 14 دنوں کے لئے بھٹکل کے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں کورنٹائن کیا گیا تھا۔ مگر اب تازہ گائیڈلائن کے مطابق سیدھے گھروں میں ہی کورنٹائن کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔