کورونا وائرس: سعودی حکومت نے نمازِ تراویح گھر میں پڑھنے کی تلقین کی

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2020, 9:34 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،13؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں ہنگامی حالات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مذہبی تقریبات اور عبادات پر بھی کئی طرح کی پابندیاں لگ چکی ہیں۔ کورونا سے متاثر تقریباً سبھی ممالک میں مساجد میں نمازیں بند کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی طرح کی بھیڑ جمع نہ ہو جس سے کورونا انفیکشن کا خطرہ بڑھے۔ اس درمیان سعودی حکومت نے لوگوں کو تلقین کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران نمازِ تراویح بھی وہ مسجدوں کی جگہ گھروں میں پڑھیں۔

سعودی عرب روزنامہ 'الریاض' میں اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف کے حوالہ سے یہ بتایا گیا ہے کہ لوگ اپنے اپنے گھروں میں تراویح پڑھیں کیونکہ کورونا وائرس کے اختتام تک مساجد میں نماز کی معطلی ختم نہیں کی جا سکتی۔ ڈاکٹر عبداللطیف کا کہنا ہے کہ "مسجدوں میں پنج وقتہ نمازوں کی معطلی زیادہ اہم ہے نمازِ تراویح کی معطلی کے مقابلے میں۔ ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ تراویح کی عبادت کو قبول کرے چاہے وہ مسجد میں ادا کی جائے یا گھر میں، کیونکہ یہ لوگوں کی صحت کے لیے بہتر ہے۔"

ڈاکٹر اللطیف نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ "ہمیں اللہ سے دعا کرنی چاہیے کہ وہ ہم سب کی عبادتوں کو قبول کرے اور پوری انسانیت کو اس وبا (کورونا وائرس) سے محفوظ رکھے جو پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔" سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلتے اثرات کو لے کر صرف نمازِ تراویح کے بارے میں ضروری باتیں ہی نہیں کہیں، بلکہ نمازِ جنازہ کے تعلق سے بھی کچھ ہدایات جاری کیں ہیں۔

وزارت صحت اور متعلقہ اتھارٹی کے ذریعہ نمازِ جنازہ کے تعلق سے احتیاطی اقدام اور ہدایات کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اگر کسی کی موت ہوتی ہے تو اہل خانہ کے صرف 5-6 افراد ہی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے قبرستان تک جائیں۔ ڈاکٹر عبداللطیف کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ "یہ احتیاطی طور پر کیا جا رہا ہے تاکہ قبرستان میں بھیڑ اکٹھا نہ ہو۔ باقی لوگ اپنے گھروں میں ہی نمازِ جنازہ پڑھ سکتے ہیں۔" انھوں نے مزید کہا کہ "نمازِ جنازہ فرائض عبادات سے زیادہ اہم نہیں ہے، اس لیے فرداً فرداً بھی اس کی ادائیگی ہو سکتی ہے۔ اس وقت زیادہ ضروری یہ ہے کہ کسی جگہ بھیڑ اکٹھی نہ ہو۔ کیونکہ بھیڑ کی صورت میں وائرس انفیکشن پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔"

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...