کرونا وائرس : سعودی عرب میں 2504 نئے کیسوں کی تشخیص

Source: S.O. News Service | Published on 19th July 2020, 10:41 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،19؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 2504 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے اور اب مملکت میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 250920 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ان نئے کیسوں میں 178 کی دارالحکومت الریاض میں تشخیص ہوئی ہے۔ جدہ میں 177 اور الہفوف میں 163 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔باقی کیس مملکت کے دوسرے شہروں اور صوبوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں پہلے سے کرونا وائرس کا شکار 39 مریض وفات پاگئے ہیں اور اب وفات پانے والے مریضوں کی تعداد 2486 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں کرونا وائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 80 فی صد ہے اور 19 جولائی تک 197735 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ حکومت کی شعبہ صحت کے لیے لامحدود معاونت اور امداد کی بدولت سعودی عرب اپنے تمام خطوں اور علاقوں میں تحفظ صحت کو یقینی بنا سکا ہے اور تمام ضرورت مندوں کا علاج کیا جاسکا ہے۔

واضح رہے کہ جون میں ہانگ کانگ میں قائم گروپ ڈیپ نالج نے ڈیٹا کے جامع تجزیے کے بعد سعودی عرب کو کرونا وائرس کی وَبا کے خلاف جنگ کے دوران میں دنیا کے محفوظ ترین بیس ممالک میں شمار کیا تھا اور وہ سترھویں نمبر پر تھا اور وہ کووِڈ-19 کے مریضوں کی صحت و سلامتی کے معاملے میں پہلے زمرے کے ممالک میں شامل تھا۔

سعودی عرب نے گذشتہ ہفتے کرونا وائرس کے نئے تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد میں استحکام کے پیش نظر اس وبا کے خطرے کی سطح کم کردی تھی۔سعودی عرب میں گذشتہ دو ہفتے کے دوران میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اس طرح اس وائرس کے خطرے کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اس کی نشان دہی عالمی ماہرین پر مشتمل ٹیموں کے وضع کردہ نقشے سے ہوئی ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے گلوبل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ اور ایڈمنڈ جے سفرا مرکز برائے اخلاقیات کی ٹیموں نے دنیامیں کرونا وائرس کے پھیلنے کے رجحانات کی نشان دہی کے لیے یہ نقشہ وضع کیا تھا۔

تحقیقی ماہرین کے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق جولائی کے اوائل میں سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی سطح نارنجی تھی۔یہ دوسری اعلیٰ ترین سطح ہے۔اس کا یہ مطلب ہے کہ ملک میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

تاہم 13 جولائی کو سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی سطح زرد (ییلو) کردی گئی تھی۔یہ نارنجی سے ایک درجہ کم ہے اور دوسرا کم ترین درجہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...