کورونا اَپ ڈیٹ:جنوبی کینرا میں بگڑتی صورتحال۔ ایک ہی دن میں 186افراد نکلے پوزیٹیو۔عوام کے علاوہ پولیس اہلکار بھی ہورہے ہیں کورونا کا شکار

Source: S.O. News Service | Published on 12th July 2020, 2:10 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،12؍جولائی(ایس او نیوز) جنوبی کینرا میں کورونا وباء کی صورتحال انتہائی بھیانک صورت اختیار کرگئی ہے جس کا اشارہ 11؍جولائی کے اعداد وشمار سے مل رہا ہے جہاں ایک ہی دن میں 186افراد کی رپورٹ پوزیٹیونکلی ہے۔

خیال رہے کہ ضلع میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن میں اتنی بڑی تعداد میں پوزیٹیو کیس نکلے ہیں۔اس کے ساتھ ہی اب تک متاثرہونے والوں کی تعداد  2,034ہوگئی ہے۔ان میں سے 10معاملات دیگر اضلاع کے افراد سے متعلق ہیں۔ضلع انتظامیہ کے لئے اس وقت ایک اور تشویش کا مسئلہ یہ سامنے آرہا ہے کہ اب ایسے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے جس میں یہ پتہ نہیں چل رہا ہے کہ آخر انہیں مرض کہا ں سے لگا تھا۔ایسے مریضوں کی تعداد فی الحال 56ہوگئی ہے۔ اسی طرح اموات کے تازہ تین معاملات کے ساتھ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 41ہوگئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ پتور میں ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے ایک کانسٹیبل کے علاوہ دیگر چار افراد کو یہ مرض لاحق ہوا ہے۔ اسی پولیس اسٹیشن کی ایک لیڈی کانسٹیبل کی والدہ بھی کووِڈ کاشکار ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ بیلتنگڈی میں سرکاری اسپتال کے دو اہلکاروں، ایک اسٹاف نرس اور ایک لیباریٹری ٹیکنی شیئن کو مرض لاحق ہوا ہے۔ جبکہ سولیامیں ایک میڈیکل طالب علم ایک میڈیکل اسٹاف اور دو مریض سمیت چار افراد کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔احتیاطی طور پرسرکاری اسپتال کو سیل ڈاؤن کردیا گیا ہے۔مُولکی پولیس اسٹیشن کے ایک46سالہ ہیڈکانسٹیبل کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد پولیس تھانے کو سیل ڈاؤن کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ دوسرے علاقے سے دیگر دو افراد بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

الال کے اندر مزید4لوگ پوزیٹیو ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے الال اور اطراف سے روزا نہ مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی تھی جس کے بعد وہاں کے عوام نے زیادہ متاثرہ علاقوں مں خود اپنی مرضی سے لاک ڈاؤن لاگو کرلیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔