اُترکنڑا میں کورونا کے بڑھتے ہی جارہے ہیں معاملات ایک ہی دن 109 معاملات؛ ہلیال میں 44 اور سرسی سے سامنے آئے 22 کیسس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd July 2020, 12:53 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 22جولائی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا میں کورونا کے معاملات میں کمی آنے کے بجائے روز بروز اضافہ ہی درج کیا جارہا ہے، منگل کو دوسری مرتبہ ضلع نے سو کی تعداد کو پار کیا ہے۔ اس بات ہلیال میں 44، سرسی میں 22،  ہوناور میں 13، کاروار میں 8،  کمٹہ میں 7، منڈگوڈ میں 6،   بھٹکل میں 5، جوئیڈا میں 2 اور یلاپور اور سداپور میں ایک ایک کیسس سمیت جملہ 109 پوزیٹیو کیسس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا سے ضلع اُترکنڑا میں اب تک 13 لوگوں کی اموات درج کی گئی ہیں جس میں صرف بھٹکل سے ہی  آٹھ ہیں جبکہ سرسی کے تین لوگ کورونا سے وفات پاچکے ہیں۔

یاد رہے کہ کل منگل کو بھی ایک 65 سالہ خاتون کاروار اسپتال میں انتقال کر گئی تھی، جس کو سیدھے  بھٹکل قاضیا اسٹریٹ میں واقع قبرستان  لے جا یا گیا  تھا اور وہیں پر ضروری کاروائیوں کے بعد  تدفین عمل میں آئی تھی۔


 

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔