کووڈ۔19: بحرین میں دو ہفتوں کے لئے مساجد میں نماز باجماعت پر باپندی

Source: S.O. News Service | Published on 10th February 2021, 8:49 PM | خلیجی خبریں |

دبئی، 10فروری (آئی این ایس انڈیا)کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر خلیجی ریاست بحرین نے دو ہفتوں کے لیے مساجد میں نماز اور دوسرے مذہبی اجتماعات پر پابندی عاید کر دی ہے۔

اس امر کا اعلان بحرینی خبر رساں ادارے نے وزارت انصاف، اسلامی امور اور اوقاف کے حوالے سے کیا ہے۔

وزارت انصاف کے مطابق نماز کا خطبہ احمد الفتح اسلامی مرکز سے براہ راست نشر کیا جائے جہاں محدود تعداد میں فرزندان توحید جمعہ کی نماز ادا کر سکیں گے۔

اس اقدام کے ذریعے بزرگ نمازیوں کو کرونا کی نئی لہر کے مہلک اثرات سے محفوظ بنانا ہے۔

بحرین میں اس وقت تک کووڈ۔۱۹ کے 108,807 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 102,289 مریض شفایاب ہو گئے ہیں جبکہ وزارت صحت کے تیارکردہ ڈیٹا کے مطابق منگل [11 جنوری[ تک 387 اموات واقع ہو چکی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

محفوظ عمرہ ماڈل کے نفاذ کے بعد 1 کروڑ افراد عمرہ ادا کر چکے ہیں : وزارت حج وعمرہ

سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق محفوظ عمرہ ماڈل کے نفاذ اور عمرہ، نماز اور زیارت کی بتدریج واپسی کے بعد سے اب تک 1 کروڑ افراد کے لیے عمرے کی ادائیگی کو ممکن بنایا گیا۔ سال 1443 ہجری کے عمرہ سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف ممالک کے لیے جاری عمرہ ویزوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر ...

بھٹکل کمیونٹی جدہ کا سالانہ اجلاس؛ پروگرام میں "مرحوم زاہد رکن الدین ، ایک فرد ایک انجمن " کتاب کا بھی اجراء

بھٹکل مسلم کمیونٹی جدہ کا سالانہ اجلاس جمعرات مورخہ  26 اگست کو  جدہ کے گرین لینڈ  ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں  جدہ جماعت سمیت بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سابق صدر مرحوم  سی اے زاہد رکن الدین صاحب کے  تعلق سے موصولہ تعزیتی قرار دادوں  اور تعزیتی خطوط پر مشتمل ایک کتاب "مرحوم زاہد ...