سعودی عرب : کرونا وائرس کے قریباً 5000 نئے کیسوں کی تشخیص

Source: S.O. News Service | Published on 17th June 2020, 10:39 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،17؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 4919 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ مملکت میں ایک دن میں اب تک کرونا کے یہ سب سے زیادہ تشخیص شدہ کیس ہیں۔

سعودی وزارت صحت نے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ اب مملکت میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 141234 ہوگئی ہے جبکہ کووِڈ-19 کا شکار مزید 39 مریض وفات پا گئے ہیں جس کے بعد مرنے والے مریضوں کی تعداد 1091 ہوگئی ہے۔

گذشتہ دو ہفتوں کے رجحان کے عین مطابق دارالحکومت الریاض میں سب سے زیادہ کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے اور وہاں 2371 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔باقی کیس مملکت کے دوسرے علاقوں اور شہروں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ کام کی ایک جگہ پر 10 افراد ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار نہ کرنے کی وجہ سے کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ان میں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ نیز گذشتہ 24 گھنٹے میں مزید 2122 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی پروازوں کی معطلی برقرار: سعودی حکام نے سوموار کو مملکت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں کی آمد ورفت کی معطلی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی ائیرلائن کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے ہوئے سعودی شہریوں کو لانے والی پروازوں کو مملکت کے مخصوص ہوائی اڈوں پر اُترنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی حکومت نے اپنی دو فضائی کمپنیوں کو 31 مئی کو اندرون ملک پروازیں چلانے کی اجازت دے دی تھی۔وہ اب مختلف شہروں کے درمیان پروازیں چلا رہی ہیں۔سعودی عرب نے مارچ میں کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد اندرون ملک پروازیں معطل کردی تھی اور صوبوں کے درمیان سفر بھی پابندی عاید کردی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...