کورونا وائرس: وباء پر قابو پانے کے لئے منگلورو ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشنوں پر شروع ہوگیامسافروں کا لازمی معائنہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2020, 11:51 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو،21؍مارچ (ایس او نیوز) کورونا وائرس کی وباء کی بڑھتی ہوئی رفتار کے پیش نظر وزارت صحت و خاندانی بہبودکی طرف سے جاری رہنما اصولوں کی روشنی میں منگلورو شہر میں بیرون ملک اور کیرالہ وغیر ہ آنے والے مسافروں کا عام طبی معائنہ لازمی کردیا گیا ہے۔اور محکمہ صحت کا عملہ نے ’تھرمل اسکریننگ‘ کے ذریعے  ان مقامات پر آنے والے مسافروں کی جانچ شروع کردی ہے، اور ذرا سا بھی شک ہونے پر ان مسافروں کو ’خصوصی وارڈس‘ میں رکھ کر ان کی مسلسل جانچ اور معائنہ کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے تمام انتظامات کرلیے ہیں۔

منگلورو انٹرنیشنل ایئر پور ٹ کے افسران نے بتایا کہ ”وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق ایئر پورٹ کے اندر ہی ’ایئر پورٹ ہیلتھ آرگنائزیشن‘ قائم کیا گیا ہے، تاکہ تمام بین الاقوامی مسافروں کی صد فی صد جانچ کو یقینی بنایا جاسکے۔ انفراریڈ تھرما میٹر کے ذریعے مسافر کا درجہ حرارت ناپ لیا جاتا ہے۔عوامی بیدار ی لانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ سیانٹائزرس بھی بہ افراط فراہم کیے گئے ہیں۔ایئر پورٹ کا ہاؤس کیپنگ عملہ پورے ایئر پورٹ کو بیماری کے جرائم سے پاک رہنے کے لئے تمام سیڑھیوں، دروازوں، لفٹس، کنویئر بیلٹس، ریلنگس اور ٹرالیس وغیر ہ کو جراثیم کش دوائی سے صاف کرنے کاکام مسلسل کررہا ہے۔“

منگلورو کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں آنے جانے والوں کی بھی تھرمل اسکریننگ شروع کی گئی ہے اور جسمانی حرارت نارمل ہونے کی صورت میں ہی ان لوگوں کو اندر داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

  کوڈاگو ضلع میں ہائی الرٹ:    دوسری طرف پورے کوڈاگو ضلع پر ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، کیونکہ حال ہی میں سعودی عربیہ سے واپس لوٹنے والے ایک مسافر کی طبی جانچ کورونا کے لئے پوزیٹیو نکلی ہے۔ وزارت صحت کے افسران کا کہنا ہے کہ اس مریض کا علاج مڈیکیرے میڈیکل کالج اسپتال میں ہورہا ہے اور اس کی حالت سدھر رہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس مسافر نے ہندوستان لوٹنے کے بعد جس راستے پر سفر کیا ہے اس کی تفصیلات بھی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی ہے تاکہ متعلقہ شخص نے جس بس یا ٹرین سے سفر کیا تھا، اس کے ساتھ سفر میں شریک رہنے والے لوگ احتیاط برت سکیں۔وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے کوڈاگو ضلع میں دفعہ 144 کے ذریعے امتناعی احکامات نافذ کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ چار مزید مشکوک مریض بھی مڈیکیری ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی جانچ رپورٹ آنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔جبکہ ضلع بیرونی ممالک سے لوٹے ہوئے 180افراد کو اپنے اپنے گھروں میں محدود رکھ کر ان کی صحت کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

سرجیکل ماسک کی فروخت بند:    بعض میڈیکل اسٹورس پر محکمہ صحت کے افسران نے چھاپہ مارا اور سرجیکل ماسک مہنگی قیمت پر بیچنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔ اس کے ردعمل میں بطور احتجاج میڈیکل اسٹور والوں نے سرجیکل ماسک فروخت کرناہی بندکر دیا ہے۔فارمیسی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اے کے جیون کا کہنا ہے کہ ماسک فروخت کرنے والی کمپنیوں نے اس کے دام بڑھا دئے ہیں، اور ہم لوگ اس وقت قیمت خرید پر ہی اسے فروخت کررہے۔ اس لئے جب تک ہم مقررہ ریٹیل قیمت پر فروخت کے لئے ماسک دستیاب نہیں ہونگے، تب تک ہم ماسک فروخت نہیں کریں گے۔جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر موہن کمار نے یقین دلایا ہے کہ وہ اس تنازعے کو جلد ہی حل کریں گے۔

  کوڈاگو ضلع ڈپٹی کمشنر نے سیاحوں کی آمد و رفت پر قابو پانے کے لئے تمام ریسارٹس، ہوٹل، لاڈجنگس اور ہوم اسٹے جیسی سہولتوں کو پوری طرح بند کرنے کے احکام جاری کیے ہیں۔ساتھ ہی جن لوگوں نے ہوٹلوں اور ریسارٹس وغیرہ میں سے پہلے سے بکنگ کررکھی ہے، اسے کینسل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔