مغربی بنگال میں 21مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کا وزیرا علیٰ نے اشارہ دیا

Source: S.O. News Service | Published on 28th April 2020, 12:55 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولکتہ،28؍اپریل (ایس او نیوز؍یواین آئی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج وزیر اعظم کی ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد کہا ہے کہ بنگال میں 21مئی تک لاک ڈاؤن جاری رہنے کی توقع ہے -تاہم وزیرا علیٰ نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ لاک ڈاؤن تمام ریاستوں میں نافذ رہے گا یا پھر ریڈزون اور اورینج زون میں رہے گا اور باقی علاقوں میں چھوٹ دی جائے گی-لاک ڈاؤ ن کا دوسرا مرحلہ3مئی تک جاری رہے گا- وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ریاستی سکریٹریٹ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیرا عظم مودی نے بھی لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کا اشارہ دیا ہے -

اس سے قبل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم کی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں حصہ لیا-ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیرا عظم نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اشارہ دیا ہے اور ریاستی حکومت بھی لاک ڈاؤن میں اضافہ کے حق میں ہے -وزیر اعظم کے ساتھ وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ میں لاک ڈاؤن میں اضافے پر غور نہیں کیا گیا ہے -

وزیرا عظم نے بھی ریاستوں کو موجودہ صورت حال میں فیصلہ کرنے کو کہا ہے -تاہم ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیر اعظم کے باڈی لنگویج سے ظاہر ہورہا تھا کہ موجودہ صورت حال میں وزیرا عظم لاک ڈاؤن میں توسیع کے حق میں ہے مغربی بنگال حکومت نے کورونا وائرس کے کیسوں کے اعتبار سے تین حصوں میں ریاست کو تقسیم کررکھا ہے -ایک ریڈ زون ہے -جہاں کورونا کے کئی کیس سامنے آئے ہیں،دوسرا اورینج زون ہے جہاں کورونا کے کیس آئے تھے مگر اب یہ سلسلہ روک گیا ہے اور تیسرا گرین زون ہے جہاں کورونا وائرس کے ایک بھی کیس سامنے نہیں آئے ہیں -

تاہم مغربی بنگال حکومت نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ کون سے علاقے ریڈ زون میں ہیں اور کون سے اورینج زون میں -پولس انتظامیہ ان علاقوں میں اپنے اعتبار سے کام کرتی ہے -ریڈ زون علاقے میں بیداری مہم اور لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کیا جاتا ہے - وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریڈ زون میں ہوم ڈلیوری کے ذریعہ سامان پہنچائے جائیں گے -جب کہ اورینج زون میں کچھ کم سختی کی جائے گی جب کہ گرین زون میں دوکانیں اور مارکیٹ کھولنے میں رعایت دی جارہی ہے -

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگلے چنددنوں میں ہم سختی کریں گے تاکہ ریڈ زون اورینج زون میں آجائے اور اورینج گرین زون-وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریڈ زون میں 49دنوں تک سختی کی جائے گی-وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع اس لئے ضروری ہے کہ ریڈ زون علاقے میں کورونا وائرس اس کے بغیر قابو میں نہیں آسکتا ہے -

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وزرائے کے ایک گروپ کو تشکیل دیا گیا ہے جو اس معاملے کی نگرانی کرے گی-وزیرا علیٰ نے کہا کہ اگلے دودن تک مرکزی حکومت کے فیصلے کا انتظار کریں گے -اس کے بعد ہم خود فیصلہ لیں گے -وزرائے کے اس گروپ میں ریاستی وزیر خزانہ امیت مترا،فرہاد حکیم،چندریما بھٹا چاریہ اور پارتھو چٹرجی شامل ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...