نئی دہلی:2/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی)قومی دارالحکومت دہلی لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن ایک ہفتے تک بڑھایاگیاہے۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیاہے ۔یہ لاک ڈائون 10مئی صبح پانچ بجے تک رہے گا۔سی ایم نے یہ معلومات ٹوئٹرپرشیئرکی ہیں۔پابندیاں پہلے کی طرح رہیں گی۔
فی الحال ، دہلی میں 3 مئی صبح 5 بجے تک لاک ڈاؤن ہے۔میٹرو،آفس،بس کی خدمات جاری ہیں۔لوگوں کی آمدورفت عام ہے۔شادیوں میں پچاس لوگوں کی اجازت ہے۔دارالحکومت میں کوروناانفیکشن چین کو توڑنے اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے برائے نام لاک ڈاؤن کیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دہلی میں لاک ڈاؤن کے دوران اوسطاََ پوزیٹیویٹی کی شرح 33 فیصدرہی ہے۔ دہلی حکومت اسپتالوں میں بستر بڑھانے میں مصروف ہے ، لیکن آکسیجن کا مسئلہ باقی ہے۔ ایسی صورتحال میں ، اس وقت لاک ڈاؤن کھولنا ممکن نہیں ہے۔دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔