لاک ڈاؤن: گھر کی چھت پر باجماعت نماز پڑھنے والے 11 افراد کے خلاف ایف آئی آر

Source: S.O. News Service | Published on 3rd April 2020, 3:57 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نوئیڈا،3؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے قہر کو دیکھتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن ہے اور ملک میں کئی جگہ دفعہ 144 بھی نافذ ہے۔ ایسے ماحول میں کسی بھی مذہبی تقریب کا انعقاد بھی منع ہے اور مسجد، مندر، گرودوارہ یا چرچ وغیرہ میں بھی لوگوں کے جمع ہونے سے منع کر دیا گیا ہے۔ لوگ نہ ہی سڑکوں پر نکل کر بھیڑ لگا سکتے ہیں اور نہ ہی کسی دوسری جگہ۔ لیکن ایسی تصویریں لگاتار سامنے آتی رہتی ہیں جب لوگ بلاوجہ سڑکوں پر نکل کر بھیڑ لگا رہے ہیں یا پھر مسجد یا مندر میں پوجا کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔ بھیڑ لگانے کا ایک معاملہ نوئیڈا میں پیش آیا ہے جہاں کچھ لوگ ایک گھر کی چھت پر باجماعت نماز ادا کر رہے تھے۔ خبر ملتے ہی پولس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 لوگوں کے خلاف آیف آئی آر درج کر دی ہے۔

کئی مسلم علماء و دانشور لوگوں سے بار بار یہ اپیل کر رہے ہیں کہ مسجدوں میں نماز نہ پڑھیں اور اپنے اپنے گھروں میں ہی نماز پڑھیں۔ کئی مسجدوں سے بھی اعلان ہو چکا ہے کہ نماز پڑھنے مسجد نہ آئیں۔ نوئیڈا کے تھانہ سیکٹر 20 کی مسجد بھی لوگوں کے لیے بند ہے جس کی وجہ سے کچھ لوگ ایک گھر کی چھت پر اکٹھا ہو کر باجماعت نماز ادا کرنے کا منصوبہ بنایا۔ چونکہ اس علاقہ میں دفعہ 144 بھی نافذ ہے اور بھیڑ اکٹھا کرنے پر مناہی ہے،اس لیے یکم اپریل کو پولس نے ان 11 لوگوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی جو نماز کے لیے چھت پر جمع ہوئے تھے۔

اتر پردیش میں ہی ایک اور معاملہ بھیڑ جمع کرنے کا سامنے آیا ہے۔ ہندی نیوز پورٹل نیوز18 پر شائع ایک خبر کے مطابق ریاست کی راجدھانی لکھنؤ میں لاک ڈاؤن کےد وران چوک علاقہ میں نکھاس تراہا باشندہ عارف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس نے پولس کے ذریعہ متنبہ کیے جانے کے باوجود 25 لوگوں کو جمع کر ‘نذر’ کا پروگرام منعقد کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ نخاس تراہا واقع قیصر بلڈنگ میں رہنے والے عارف نے ضلع مجسٹریٹ کے احکامات کی خلاف ورزی اور گزشتہ دن رات تقریباً 10 بجے نذر کا پروگرام منعقد کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...