کاروار: باپ کی آخری رسومات میں نہیں ہوسکے بیٹے شریک؛ دیہی عوام کے اعتراض پر عوام میں ہورہا ہے چرچہ؛ کیا کورونا سے انسانیت ختم ہورہی ہے ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th June 2020, 8:53 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:10؍جون (ایس اؤ نیوز) کورونا وائرس  کو لےکر عوام میں کیا انسانیت بھی ختم ہورہی ہے ایسا ایک سوال پیدا کرنے والا واقعہ کاروار تعلقہ بالنی دیہات میں پیش آیا ہے۔

7جون کی رات 30-11بجے بالنی دیہات میں بھاسکر (موہن ) دتا نائک نامی 83سالہ بزرگ کی موت ہوئی تو پونے میں مقیم ان کے دو بیٹوں کو   آخری رسومات میں شریک ہونےپر اعتراض جتاتے ہوئے دیہات والوں نے  جلدی کرتے ہوئے آخری رسومات ادا کئے  جانے پر عوامی بحث شروع ہوگئی ہے کہ کیا انسانیت کو بھلا دینے والے ایسے واقعات کا پیش آنا سماج کے لئے اچھا ہے؟۔

مہلوک کے خاندان والوں نے اپنا دکھڑا سناتےہوئے کہاکہ ہمیں اپنے باپ کی آخری رسومات میں شریک ہونے سے جس طرح محروم کرتےہوئے دکھ پہنچایا گیا ہے ایسا کسی اور کے ساتھ نہ ہو۔ شوگر کی بیماری میں مبتلا بھاسکرکی  ہارٹ اٹیک سے موت ہوئی تھی ۔ ان کے دو بیٹے گریش نائک اور پروین نائک پونا میں مقیم ہیں۔ چونکہ مہاراشٹرا میں کورونا وائرس میں بے تحاشہ اضافہ ہونے سے خوف کھائے دیہی عوام ان کے بیٹے کو آخری رسومات میں شریک ہونے  پر اعتراض جتاتے ہوئے صبح سویرے ہی آخری رسومات ادا کرنے کا الزام لگایا جارہاہے۔

دیہی عوام کے اعتراض کی خبر ملتے ہی پونا کے اسپتال میں دونوں بیٹوں نے  کورونا وائرس کی جانچ کروانے کے بعد نگیٹیو رپورٹ لے کر بذریعہ کار اپنے شہر کی طرف چل پڑے۔ راستے میں جب گریش کو پتہ چلا کہ ان کے والد کی آخری رسومات ادا کی جاچکی ہیں تو وہ پولے مٹ سے واپس مہاراشٹرا لوٹ گئے۔ جب کہ پروین کاروار پہنچے تو انہیں دیہات جانے دئیے بغیر کاروار میں ہی کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ مہلوک بھاسکر کی کل 7 اولاد میں سے صرف 2 کو نعش دیکھنے کا موقع دئیے جانے کی خبر ہے۔ مہلوک کی  بہنیں اپنے شوہروں کے ساتھ گوا سے نکلے تھے ان کی شرکت پر بھی دیہات کے چند عوام نے اعتراض جتائے جانے کا  ذرائع سے پتہ چلاہے۔ کلی طورپر دیہات میں جو معاملہ پیش آیا ہے اس کو غیر انسانیت بتایا جارہاہے۔ خاندان والوں کا کہنا ہے کہ دیہی افسران سے امیدتھی کہ وہ ان کا تعاون کریں گے مگر انہوں نے بھی تعاون نہیں کیا  ۔کچھ بھی ہوکورونا کو لے کر ہمارے ساتھ جس طرح کا رویہ اپنایاگیا ہے وہ کسی اور کے ساتھ نہ ہونے کی بات خاندان والوں نے کہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔