بھٹکل پولیس نے کبوتر چور کو بنگلورو سے کیاگرفتار۔ بھٹکل سے چرائے گئے تھے بیش قیمتی کبوتر 

Source: S.O. News Service | Published on 10th October 2020, 9:15 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 10؍اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل پولیس نے آزاد نگر علاقے کے ایک مکان سے چرائے گئے  25بیش قیمت کبوتروں کے ساتھ تملناڈو سے تعلق رکھنے والے کبوتر چور کو بنگلورو سے گرفتار کرلیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ 5اکتوبر کی رات کو تملناڈو کے رہنے والے  پنّیر سیلوم (۴۰سال) نےآزاد نگر میں واقع افضل قاسمجی کے کبوتر پالن مرکز میں چوری کی واردات انجام دی تھی ۔ چوری کا یہ منظر وہاں پر لگے ہوئے سی سی کیمرے میں قید ہوگیا تھا۔افضل نے اس سلسلے میں ٹاؤن  پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی تھی۔چرائے گئے 25میں سے 18کبوتر پولیس نے برآمد کرلیے ہیں جن کی قیمت 15لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔بقیہ  7کبوتروں کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ چوری کرنے والے سیلوم نے اسے دوسروں کے ہاتھ فروخت کردیا ہے۔اس سلسلے میں پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ چوری کی واردات انجام دینے والا یہ شخص ایک سال پہلے افضل کے کبوتر پالن مرکز پر پہنچ کر کچھ کبوتر خریدے تھے۔ 

افضل قاسمجی  کبوتر پالنےکا شوقین ہے اور اس کے پاس بیش قیمتی کبوتر پائے جاتے ہیں۔ یہاں پر ہندوستان کا نمبر1  لاہوری کبوترہے جو بے حد خوبصورت ہوتا ہے۔ ملکی اور غیر ملکی بازار میں یہ بہت ہی بیش قیمت کبوتر مانا جاتا ہے۔کبھی کبھی ایک لاہوری کبوتر کی قیمت 1لاکھ روپے تک  ہوجاتی ہے۔افضل کے مرکز میں  300 تا 350 کبوتر رہتے ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔