بھٹکل میں  موسلا دھار برسات کا سلسلہ جاری ۔ سڑکوں پر کیچڑ اور پانی سے بعض علاقوں میں چلنا پھرنا دوبھر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th June 2021, 10:36 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 15/ جون (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ میں گزشتہ دو تین دنوں سے مسلسل اور زوردار بارش ہورہی ہے، جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے لگا ہے تو بعض علاقوں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں اور کیچڑ اورپانی جمع ہوگیا ہے ، جس کی وجہ سے لوگوں کے لئے چلنا پھرنا دوبھر ہوگیا ہے۔

 موسلا دھار برسات کی وجہ سے تالاب اور ندیاں پانی سے بھرنے لگی ہیں۔ بھٹکل شہر اور مضافات کے پانی سپلائی کے کام آنے والی کڈوین کٹہ ندی اور ڈیم میں پانی وافر مقدار میں جمع ہوگیا ہے۔ تعلقہ کے مختلف مقامات پر سڑکوں پر برسات کا پانی تیزی سے بہنے کی وجہ سے جگہ جگہ سے سڑک کے حصے بہہ گئے ہیں اور گڈھے پڑ گئے ہیں۔ جبکہ بھٹکل شہری علاقے میں گٹر اور نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے ہورہا ہے۔ بعض سڑکوں پر گڈھے پڑنے کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کے علاوہ موٹر گاڑیوں کے لئے بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

 کووڈ لاک ڈاون میں مزید چھوٹ دئے جانے کے بعد ضروری چیزیں خریدنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ بازار کا رخ کررہے ہیں، لیکن تیز ہوا کے ساتھ تھوڑی تھوڑی دیر میں تیز ہونے والی بارش سے خریداری کرنا اور بارش کے پانی سے بچ کر گھر پہنچنا ان لوگوں کے لئے مشکل ہوگیا ہے۔ دوسری طرف مسلسل برسات سے کسان خوش ہوگئے ہیں اور کھیتی باڑی کی ابتدائی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔