ہبلی:18؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کی مخالفت کرتے ہوئے ’ گو بیاک امیت شاہ ‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے سی اے اے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ لے کرہبلی میں احتجاج کررہے دستور محافظ سمیتی کے ممبران کو پولس نے اپنی تحویل میں لیا۔
وزیرداخلہ سی اے اےکے حمایتی جلسے میں شریک ہو کر عوام کو جانکاری دینے ہبلی پہنچےتھے۔ شہر کے کورٹ سرکل پر جمع ہوئے احتجاجیوں کو روک کر پولس نے احتجاج نہ کرنے کی اپیل کی۔ مگر احتجاجی اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھاتو انہیں اپنی تحویل میں لے کر بس کے ذریعے روانہ کیاگیا ۔ اس موقع پر سمیتی کے لیڈر انور مدھول نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ عوام مخالف شہریت ترمیمی قانون کو واپس لیا جائے ۔ امیت شاہ ہبلی نہ آنے کا مطالبہ کیا۔
خواتین کارکنان کی ناراضگی : ہم اپنے طورپر خاموش کھڑے تھے پولس نے گرفتارکیاہے، ہم جمہوری ملک میں ہیں یا نہیں کا شبہ ہونے کا کانگریس خواتین کارکنان نے پولس کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ مختلف تنظیموں اور کانگریس کی جانب سے احتجاج کی تیاری کو دیکھتے ہوئے شہر کے چنما سرکل ، سنگولی رائینا سرکل، کورٹ سرکل اور کامت ہوٹل کے سامنے زائد پولس تعینات کی گئی تھی ۔ احتجاجیوں کو تحویل میں لے کر انہیں لےجانے کے لئے تین بسوں کا انتظام کیاگیا تھا۔