کانگریس اور ٹی ایم سی نے آسام حکومت پر انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا لگایا الزام، الیکشن کمیشن کو لکھا خ

Source: S.O. News Service | Published on 19th March 2024, 11:02 AM | ملکی خبریں |

گوہاٹی، 19/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے لیکن حکمراں پارٹی کی اشتہارات کے ذریعے ماحول سازی کی کوشش ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ آسام میں ایک تازہ معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک اشتہار پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی تصویر شائع ہوئی ہے۔ اس پر کانگریس اور ٹی ایم سی (ترنمول کانگریس) نے آسام حکومت کے خلاف انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے۔

کانگریس و ٹی ایم سی کے لیڈران نے اس ضمن میں الیکشن کمیشن کو ایک شکایتی مکتوب لکھتے ہوئے سرکاری اشتہار پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی تصویر کی اشاعت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر بھوپین کمار بورا اور ٹی ایم سی کے کے سربراہ ریپون بورا نے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کو الگ الگ مکتوب لکھا ہے جس میں دونوں نے ریاستی حکومت کے ذریعے انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس ضمن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر بھوپین کمار بورا نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی تصاویر والے اشتہارات کی موجودگی انتخابی ضابطۂ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے اس پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بورا نے کہا کہ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی ہوئی خلاف ورزی ہے۔ آپ سے فوری طور پر مناسب کارروائی کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔

دوسری جانب آسام میں ٹی ایم سی کے ریاستی صدر رپون بورا نے ریاست بھر میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی تصاویر کے ساتھ سرکاری اشتہارات پر مشتمل کئی ہورڈنگز کا حوالہ دیتے ہوئے سی ای سی سے درخواست کی کہ وہ ریاستی حکومت کو انہیں فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت دیں۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی انتخابی ضابطۂ اخلاق پورے ملک میں نافذ کر دیا گیا ہے۔ آسام کی 14 لوک سبھا سیٹوں پر 3 مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ یہاں ووٹنگ 19 اپریل، 26 اپریل اور 7 مئی کو ہوگی جبکہ نتائج 4 جون کو جاری کیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی پھر زخمی، ہیلی کاپٹر میں چڑھتے وقت لڑکھڑا کر گر گئیں

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر زخمی ہوگئی ہیں۔ ممتا بنرجی کو یہ چوٹ درگاپور میں ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے دوران لگی۔ وہ ہیلی کاپٹر سے درگاپور سے آسنسول جا رہی تھیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بعد میں انہیں وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے اٹھایا۔ تاہم انہیں ...

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

   کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کے انتخابی  منشور پر لگاتار تنقید کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنی  یقینی  شکست دیکھ کر مسٹر مودی  نے منشور کو اہمیت دینا شروع کر دیا  ہے-

بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے:الکا لامبا

قومی مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جس نے گزشتہ 10 سالوں سے ملک میں بدانتظامی، ناانصافی اور آمریت کا ماحول بنا رکھا ہے، اس بار اس کی کوئی لہر نہیں ہے اور اس کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے۔

تعلیمی وڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر دُھرو راٹھی کون ہیں ؟ ہندوستان کو آمریت کی طر ف بڑھنے سے روکنے کے لئے کیا ہے اُن کا پلان ؟

تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں  ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے  کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں  نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ  اپنے ...

بی جے پی ملازمت چھیننے والی پارٹی ہے، 26ہزار ٹیچروں کو بے روزگار کردیا : ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی امیدوار کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر جم کر حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی ’ملازمت کھانے والی‘ پارٹی ہے۔ اس نے تقریباً 26ہزار اساتذہ کا ذریعہ معاش چھیننے کی سازش کی ہے۔ اس سازش کے  لئے ریاستی عوام  بی ...

آئین اور ریزرویشن کی حفاظت کے لیے کانگریس چٹان بن کر بی جے پی کی راہ میں کھڑی ہے: راہل گاندھی

کانگریس کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں لگاتار دعویٰ کر رہے ہیں کہ بی جے پی دوبارہ مرکز میں برسراقتدار ہوئی تو آئین کو بدلنے کی کوششیں شروع ہو جائیں گی۔ آج اس تعلق سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’بی جے پی لیڈروں اور نریندر مودی ...