ڈاکٹر علی ملپا صاحب ؒ کے انتقال پر بنگلور کے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ رکن سید مصطفیٰ رفاعی ندوی کی تعزیت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th September 2017, 9:53 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل، 6؍ستمبر (ایس او نیوز) حضرت ڈاکٹر علی ملپا صاحب ؒ کی وفات کی اطلاع ملتے ہی ریاست کے مختلف شہروں سے کئی ایک ذمہ داران نے بھٹکل پہنچ کر ان کے گھروالوں کے ساتھ تعزیت کی، اُن میں بنگلور سے تشریف فرما آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن تاسیس مولانا شاہ قادری سید مصطفیٰ رفاعی جیلانی ندوی بھی شامل ہیں، جنہوں نے گذشتہ روز بھٹکل جامعہ مسجد میں  مرکزی جماعتوں کی طرف سے منعقدہ تعزیتی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے مرحوم کے ساتھ اپنے والہانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حضرت ڈاکٹر علی ملپا صاحب ؒ  کا انتقال  نہ صرف اہل نوائط و اہل بھٹکل کیلئے ایک بڑا حادثہ ہے بلکہ ریاست و ملک کیلئے بھی ایک عظیم سانحہ ہے اسلئے کہ حضرت موصوف ؒ ایک اللہ والی ہستی تھے جو ملّت و ملک کی صلاح و فلاح کے لئے سب و روز دعا گو تھے، ایسی صوفی صافی ، مخلص و خیرخواہ برزگ شخصیت کا انتقال کرنا ، بلاشہ سب کے لئے رنج و الم اور غم کا باعث ہے۔

مولانا شاہ قادری سید مصطفیٰ رفاعی ندوی نے اپنے بیان میں کہا کہ حضرت موصوفؒ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے بانیوں میں تھے، یہ جامعہ ریاست کرناٹک کا ایک مرکزی دینی مدرسہ ہے، جس سے ہزاروں طلباء (حفاظ، علماء اور فضلاء ) فارغ ہو کر ملک میں اور بیرون ملک میں دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ جامعہ، حضرت موصوفؒ کے لئے صدقہ جاریہ ہے۔ 

مزید کہا کہ اس ادنیٰ رفاعی فقیر کا حضرت موصوف ؒ سے تقریباً چالیس سال سے زیادہ عرصہ سے ربط و تعلق رہا ہے۔ ہرملاقات پر بہت شفقت فرماتے اور دعاؤں سے خوب خوب نوازتے تھے۔انہوں نے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے فرمایا کہ  اللہ تعالیٰ آپکی مغفرت فرمائے اور آپکی تعلیمی تربیتی ، اصلاحی تمام خدمات کو قبول فرمائے آمین۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...

کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہاکہ وزیر اعظم نے انتخابی جلسوں کے دوران مسلمانوں پر براہ راست حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر یہ سوچنا چاہئے ، آخر کار ہم پر یہ براہ راست حملہ کیوں ہو رہا ہے، ہم سے یہ دشمنی کیسی ، مسلمانوں نے کسی کا ...

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔