دبئی کی فضا میں چینی "فلائنگ کار" نے بھری پہلی اڑان
دبئی 13/ اکتوبر (ایس او نیوز) چین کی الیکٹرانک وہیکل بنانے والی کمپنی کی طرف سے تیار کردہ 2 سیٹوں والی "فلائنگ کار" نے دبئی کی فضا میں اپنی پہلی اڑان بھری جس کے بارے میں کمپنی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اڑنے والی کاروں کو پیش کرنے کی طرف وہ لوگ مرحلہ وار بڑھ رہے ہیں۔
دبئی کی فضا میں اڑائی جانے والی اس x2 نامی فلائنگ کار میں پرواز کے وقت کوئی انسان موجود نہیں تھا ۔ کمپنی کے ذمہ دار نے بتایا کہ ہم نے اڑنے والی کار کو سب سے پہلے دبئی میں اس لئے پیش کیا ، کیونکہ یہ اختراعات اور ایجادات کے لئے دنیا کا سب سے بہترین شہر ہے۔