سعودی عرب میں شطرنج چیمپیئن شپ، اسرائیلی کھلاڑی شرکت سے محروم
ریاض27دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ریاض میں ہونے والی شاہ سلمان شطرنج چیمپیئن شپ میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو شرکت سے روک دیے جانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ سعودی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی چیمپیئن شپ 26 سے 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔مغربی ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب نے چیمپیئن شپ میں اسرائیل کی جانب سے شرکت کے خواہش مند تین کھلاڑیوں کے لیے ویزے جارے کرنے سے انکار کر دیا۔رواں سال اکتوبر میں لندن میں ہونے والے ایک معاہدے کے تحت شطرنج کی عالمی چیمپیئن شپ کی میزبانی سعودی عرب کو دی گئی تھی۔ یہ معاہدہ سعودی عرب میں اسپورٹس بورڈ کے چیئرمین ترکی آل شیخ اور شطرنج کی عالمی فیڈریشن سربراہ جیفری بورگ کے درمیان طے پایا تھا۔