کمٹہ میں خاتون کے گلے سے چین لے کر فرار ہونےو الا ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th October 2019, 8:16 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:26؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ہوسہیروٹا کے قریب مزدوری کے لئے پیدل جانے کے دوران خاتون کے گلے سے سونے کا چین  کھینچ کر فرار ہونے کی کوشش اُس وقت ناکام ہوگئی جب پولس نے چین کھینچنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا اور سونے کا ہار برآمد کرلیا۔  یہ واردات سنیچر کو پیش آئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق 52سالہ تارا نامی خاتون پیدل جارہی تھی تو ایک چور نے اس کا پیچھا کیا اور خاتون کے سرپر لکڑی سے حملہ کرنے کے بعد اُس کے  گلے میں موجود چین لے کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ مگر پولس اُسے دھر دبوچنے میں کامیاب ہوگئی۔

ملزم کی شناخت ہوسہیر وٹا کے گنپتی مکری کی حیثیت سے کی گئی  ہے۔ اور پولس نے ملزم کی استعمال کردہ چیزوں جس میں ہتھیار اور بائک بھی شامل ہے کو ضبط کرلیا  ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کرنےکے بعد اُسے  عدالتی تحویل میں جیل میں بھیج دیا گیا ہے۔ کارروائی میں سی پی آئی پرمیشور گنگا، پی ایس آئی ای سی سنپت کمارسمیت دیگر پولس اہل کار شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔