النوائط ابوظہبی کا 50 سالانہ جشن - تقریری و تحریری مقابلے کی تاریخ میں توسیع

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st February 2024, 9:08 PM | خلیجی خبریں |

ابوظہبی یکم / فروری ( ایس او نیوز) النوائط ابوظہبی کے پچاس سالہ جشن کے موقع پر جو تقریری و تحریری مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا اورغزہ کے حالات کے پس منظر میں 50 سالہ جشن موخر کیے جانے کی وجہ سے ابھی تک اس مقابلے کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا تھا ، اس سلسلے میں النوائط ابوظہبی کے ذمہ داران نے اطلاع دی ہے کہ جلد ہی نتائج اور تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی جائے گی ۔

    النوائط ابوظہبی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ تقریری و تحریری مقابلے میں شرکاء کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے "اہل بھٹکل چو جماعتی نظام، امچی میراث امچو مستقبل" کے عنوان پر تحریر اور تقریر کی ویڈیو کلپ بھیجنے کی آخری تاریخ میں 15 فروری تک توسیع کی گئی ہے ۔ اس مقابلے میں دلچسپی رکھنے والوں سے گزارش کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخ تک اپنی تحریر یا تقریر روانہ کریں ۔  موصولہ تمام مضامین اور تقاریر کی جانچ کی جائے گی اور انعام  کے حقداروں کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ اس مقابلے کے لئے منجملہ ایک لاکھ روپے کے انعامات دئے جائیں گے ۔ 

    تقریری مقابلے کے لئے شرائط : ۱۔ زیادہ سے زیادہ تین منٹ کی تقریر ہو ۔ ۲۔ پندرہ سال سے کم عمر کے تمام بھٹکلی اس میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ 
    تقسیم انعامات کی تقریب کی تاریخ اور مقام کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا ۔ ۳۔ ویڈیو کلپ میں تقریر کرنے والے کا مناسب لباس میں رہے ۔ ۴۔ منتخب ویڈیو کلپس کی نمائش پچاس سالہ جشن کی تقریب میں کی جا سکتی ہے ۔ 

    تحریری مقابلے کے لئے شرائط : ۱۔ مضمون 400 الفاظ سے زیادہ نہ ہو ۔  ۲۔ عمر اور جنس کی کوئی قید نہیں ہوگی ۔ ۳۔ مضمون ٹائپ کرکے پی ڈی ایف کی صورت میں جمع کروایا جائے ۔ ۴۔ منتخب مضامین کو پچاس سالہ جشن کے سوینئر میں شائع کیا جائے گا ۔ مقابلے کے لئے ججس کا فیصلہ قطعی اور آخری ہوگا اور اس کے خلاف کوئی اپیل قابل اعتناء نہیں ہوگی ۔  

    مقابلے میں شرکت کے خواہشمند افراد اپنی تقریر کی کلپ اور مضمون  15 فروری تک ای میل کے ذریعے [email protected]  پر روانہ کریں ۔ 

    مزید تفصیلات یا پوچھ تاچھ کے لئے رابطہ قائم کریں : محب اللہ ایس اے 0503861197 ، مولوی نعمان جوکاکو 0501315379 ، آفتاب ایم  جے  0501315379

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔