بھٹکل ساگر روڈ پر کار اُلٹ گئی؛ ایک شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th May 2019, 10:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 9/مئی  (ایس او نیوز) یہاں تعلقہ کے ساگر روڈ پر ایک کار بے قابو ہوکر پلٹا کھاگئی جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جس کی شناخت بھٹکل وی وی روڈ کے رہنے والے آنند بالگی (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

حادثہ جمعرات شام قریب پاونے چھ بجے اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار  ایک موڑ پر  اگلی سواری  کو ٹکر مارنے سے  بچنے کی کوشش میں بے قابو ہوکر پلٹاکھاگئی۔ کار پر سوار آنند کو فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اُسے منی پال شفٹ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کار کُنٹوانی سے بھٹکل آرہی تھی، جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ قریب سے گذرنے والے ایک آٹو رکشہ ڈرائیور نے حادثے میں زخمی  آنند کو فوری طور پر مقامی لوگوں کی مدد سے سرکاری اسپتال پہنچایا۔

حادثے میں کار کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔