کینیڈا انتخابات: جسٹن ٹروڈو کی پارٹی کامیاب، لیکن واضح اکثریت نہیں

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2021, 11:28 AM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لندن ، 22؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کی قیادت والی لبرل پارٹی کینیڈا کے عام انتخابات میں ایک بار پھر سے کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ تاہم تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق اسے واضح اکثریت حاصل نہیں ہوسکے گی۔ کینیڈا میں گزشتہ دو برس سے بھی کم عرصے میں دوسری مرتبہ ایک نئی حکومت منتخب کرنے کے لیے عام انتخابات کرائے گئے تھے۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کورونا وائرس کی وبا کے نام پر یہ کہتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا کہ وہ وبا کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے ووٹروں کی رائے جاننا چاہتے ہیں۔ حالانکہ اپوزیشن نے مقررہ وقت سے دو برس قبل پولنگ کرانے کے ٹروڈو کے فیصلے کی نکتہ چینی کی تھی۔ اس نے الزام لگایا تھا کہ ٹروڈو نے یہ انتخابات پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے ارادے سے کرائے ہیں۔کینیڈا کی میڈیا رپورٹوں کے مطابق گوکہ ابھی حتمی نتائج کا اعلان نہیں ہوا ہے تاہم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی حالانکہ ایک بار پھر حکومت بنانے جارہی ہے لیکن وہ واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہو سکتی ہے۔

کینیڈا کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کنزرویٹیو پارٹی کے رہنما ایرن او ٹول نے بہر حال انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست تسلیم کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی کو تیسری مرتبہ حکومت سازی سے روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔اوٹول نے ٹورنٹو میں اپنی رہائش گاہ کے باہر اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹروڈو کو ان کی کامیابی پر مبارک باد بھی دی۔گوکہ ابھی ووٹوں کی گنتی کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہوا ہے تاہم کینیڈیائی سرکاری نشریاتی ادارے سی بی سی اور دیگر میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ لبرلز کو کنزرویٹیو پارٹی سے زیادہ سیٹیں حاصل ہوں گی۔تقریباً 42 فیصد پولنگ اسٹیشنوں کے ابتدائی نتا ئج سے پتہ چلتا ہے کہ لبرلز 156 انتخابی اضلاع میں آگے چل رہے ہیں جبکہ کنزرویٹوز کو 121اضلاع میں سبقت حاصل ہے۔ پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے لیے ٹروڈو کی جماعت کو کم از کم 170سیٹیں حاصل کرنی ہوں گی۔ لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ اتنی سیٹیں حاصل کرپائیں گے۔

سی بی سی کے مطابق الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ فی الحال واضح پوزیشن کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے کیونکہ پوسٹل بیلٹوں کی گنتی منگل کے روز تک شروع نہیں ہوسکی ہے۔ کینیڈا کے اس پارلیمانی انتخابات میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم سیاسی شخصیات بھی حصہ لے رہی ہیں۔ لبرلز، کنزرویٹیو، این ڈی پی، گرینز اور پیپلز پارٹی آف کینیڈا کے مجموعی طورپر 20 پاکستانی امیدوار بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔اپوزیشن نے الزام لگایا کہ ٹروڈو نے یہ انتخابات پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے ارادے سے کرائے ہیں۔اپوزیشن نے الزام لگایا کہ ٹروڈو نے یہ انتخابات پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے ارادے سے کرائے ہی۔کرشمائی رہنما 49 سالہ ٹروڈو سابق وزیر اعظم پیرے ٹروڈو کے بیٹے ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ سن 2015 میں وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئے تاہم اقتدار پر ان کی گرفت کمزور ہوتی گئی اور سن 2019 کے دوسرے انتخابات میں ان کی حکومت اقلیت میں آگئی۔ سن 2001 میں جب ایک یونیورسٹی پارٹی میں چہرے پر سیاہی والی ان کی تصویر منظر عام پر آئی تو ایک ماڈرن اور تفریق مخالف رہنما کے طور پر ان کے امیج کو سخت نقصان پہنچا۔ قبل از وقت انتخابات کرانے کی ایک دوسری وجہ یہ تھی کہ ٹروڈو کووڈ انیس وبا سے نمٹنے کے لیے ایک واضح حمایت چاہتے تھے۔

کینیڈا میں اب تک 73.4 فیصد لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے اور یہ دنیا میں سب سے زیادہ ویکسین لگائے جانے والے ملکوں میں سے ایک ہے۔ ٹروڈو کورونا وائرس پر قابو پانے کے اپنے اگلے قدم کے طورپر ویکسی نیشن کی مہم کو مزید تیز کرنا چاہتے ہیں جبکہ اپوزیشن رہنما او ٹول ریپیڈ ٹیسٹنگ پر زیادہ زور دیتے ہیں۔جسٹن ٹروڈو نے پیر کے روز ایک ٹوئٹ کرکے کہاکہ یہ الیکشن ہمارے بچوں اور بزرگوں کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے ہے۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہماری آواز کو بلند کرنے میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ اپنی پسند کا مستقبل دیکھ سکیں۔دوسری طرف او ٹول نے پیر کے روز اپنی اہلیہ کے ساتھ ووٹ ڈالتے ہوئے ایک تصویر ٹوئٹر پر جاری کی اور لکھا کہ ہم کینیڈیائیوں کے لیے ایک بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے خاطرٹیکس اصلاحات اور چین کے تئیں زیادہ جارحانہ خارجہ پالیسی کے لیے آپ کی حمایت چاہتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

افغانستان: سیلابی صورتحال، 300؍ افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

بغلان میں نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی ڈائریکٹر ہدایت اللہ ہمدرد کے مطابق، سیلاب نے کئی اضلاع میں گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی تعداد ابتدائی تھی اور بہت سے لوگ لاپتہ ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی رکنیت کے حق میں ووٹ دیا

ہندوستان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطین اہل ہے اور اسے اقوام متحدہ کا مکمل رکن کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہئے اور سلامتی کونسل کو اس معاملے پر فلسطین کے حق میں دوبارہ غور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

بہار میں روڈ شو کر رہے پی ایم مودی سے کانگریس نے پٹنہ سے متعلق پوچھے 4 سوالات

لوک سبھا کی انتخابی مہم کے لیے آج وزیر اعظم بہار کے پٹنہ  میں ہیں۔ یہاں وہ روڈ شو کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کی جانب سے پی ایم مودی سے 4 سوالات کیے گئے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کے ذریعے کیے گئے ان سوالات میں پٹنہ اسمارٹ سٹی، بہٹا ایئرپورٹ، پیپر لیک اور ...

بی جے پی دہلی والوں کی مفت بجلی اور پانی بند کرنا چاہتی ہے: اروند کیجریوال

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور  دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ جیل گئے تو بی جے پی عوام کی مفت بجلی اور پانی بند کردے گی اور سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کو خراب کردے گی۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

دہلی- ممبئی ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، 3 لوگوں کی دردناک موت، 6 زخمی

دہلی-  ممبئی ایکسپریس وے پر اتوار (12 مئی) کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں تین افراد کی دردناک موت ہوگئی ہے جبکہ 6 لوگ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ تمام لوگ ایک ہی خاندان کے تھے جو استھیاں لے کر ہری دوار وسرجن کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ ہو گیا۔