کاروار: اقلیتوں کے لئے اسکالرشپ اسکیموں میں آسانی پیدا کرنے اور رقم کو طلبہ کے کھاتے میں فوری جمع کرانے کا مطالبہ لے کر کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی پریس کانفرنس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th November 2020, 11:27 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:24؍نومبر(ایس اؤ نیوز)ریاست میں اقلیتی طلبا کو حکومت کی طرف سے جاری میٹرک، پوسٹ میٹرک، ودیا سری ، ارییوقرضہ جیسے اسکالرشپ منصوبہ جات کے نظام کو درست کرتےہوئے آسان کرنے ، بقیہ عرضیوں کو حل کرنے اور جن طلبا کی اسکالرشپ منظوری کی گئی ہے فوری ان کے کھاتے میں جمع کرنے اور پی ایچ ڈی اور ایم فل اسکالرشپ میں کی گئی کمی کو رد کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے  کیمپس فرنٹ آف انڈیا  نے کاروار میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا

سی ایف آی ضلعی ذمہ داران نے ریاست گیر مہم کا تعارف کراتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤ ن کی وجہ سے عوام کے معاشی حالات ابترہے۔ اسکولوں میں فیس کے لئے والدین و سرپرستوں کو تنگ کیاجارہاہے ، اس سلسلے میں حکومت نے بھی کوئی رہنما خطوط جاری نہ کرتےہوئے زخم پر نمک چھڑکا ہے۔ ایسے میں اقلیتی طلبا کے اسکالرشپ اسکیموں کے نظام کی بدنظمی نے والدین وسرپرستوں کو مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

پریس کانفرنس میں سی ایف آئی کے عہدیداران نے حکومت پر الزام لگایا کہ  اقلیتی طلبا کے لئے جاری کی گئی اسکیموں کو جاری کرنے میں    ہرسال  کسی نہ کسی بہانے سے رکاوٹ پیدا کی جاتی ہے۔  کووڈ-19اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اکثر والدین و سرپرست پہلے ہی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔ ایسے میں وہ اپنے بچوں کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لئے حکومتی اسکالرشپ پر انحصار کرتےہوئے رقم کے انتظار میں ہیں۔ اسکالرشپ کا انتظام بہت دقت بھر اہے اس کو آسان کرنے کا مطالبہ کیا۔

کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ اسکالر شپ کی جتنی عرضیاں باقی ہیں انہیں جلد از جلد قبول کیا جائے اور جلد ہی رقم بھی   منظور کی جائے۔ منظورہونے کے بعد متعلقہ طلبا کی رقم کو اکاؤنٹ میں جمع کرانے میں تیزی لائی جائے ۔ پی ایچ ڈی اور ایم فل کی اسکالرشپ میں کمی کرتے ہوئے جو سرکلر جاری کیاگیاہے اس کو واپس لیاجائے ۔ کلی طورپر اسکالرشپ کے نظام میں جو خامیاں اور کمیاں ہیں انہیں دور کرتے ہوئے اسکیموں کو آسان کرنے کا کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے مطالبہ کیا ہے۔ پ

کانفرنس میں سی ایف آئی ریاستی سطح کے ممبر عمران پی جے، ضلع صدر عرفان ، ضلعی نائب صدر اسماعیل  اور ضلع کمیٹی ممبر ایان موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔