بیندور: معمولی تکرار کے نتیجے میں جان لیوا حملہ۔تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2019, 11:40 AM | ساحلی خبریں |

بیندور20/مئی (ایس او نیوز) دوگھرانوں کے افراد کے بیچ معمولی تکرار کے بعدکرمنجیشور نامی مقام پر چھ افراد پر مشتمل ایک ٹولی نے گھر میں گھس کر جان لیوا حملہ کیا جس میں ڈنڈے اور تلواروں کا استعمال کیا گیا اور ا س کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    بتایاجاتا ہے کہ اس حملے میں کونے گدّے ہاؤس کی رہنے والی شاردا(32سال) سنگین طور پر زخمی ہوئی ہے اور اسے علاج کے لئے منی پال کے کے ایم سی اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔ دیگر زخمیوں کے نام سوشیلا (52سال)، گنیش(45سال)،اوشا(52سال)اور شاردا(55سال) بتائے جاتے ہیں۔ان زخمیوں کو کوٹیشور کے اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔

    واردات کا پس منظر یہ بتایا جاتا ہے کہ کوٹیشور میں منعقدہ ایک تہوار میں کونے گدّے ہاؤس کے رہنے والے ان لوگوں نے شرکت کی تھی۔ اس موقع پر شام کے وقت ناننا منے میں پارکنگ کے مسئلے پر شوبھا نامی خاتون اور اس کے گھر والوں سے ان کا جھگڑا ہوگیا تھا۔اس واقعے کے بارے میں کونے گدّے والوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی اور پولیس نے صبح میں اس تعلق سے تحقیقات کرنے کا وعدہ کیاتھا۔ پھر کونے گدّے والا خاندان اپنے گھر واپس لوٹ آیا اور جب وہ لوگ رات کا کھانا کھا رہے تھے تو اچانک شوبھا، اس کے بھائی ستیش، دامودر، رتناکراور شیورام کے علاوہ اس کے شوہرنوین چندرا نے شاردا کے گھر میں گھس کر ان پرہلاکت خیز حملہ کردیا۔

    اس واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیااوراس حملے میں ملوث افراد کو جلد ہی گرفتار کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف دیواڈیگا کمیونٹی کے تنظیموں نے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے اور ملزمین کو جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس معاملے میں پولیس کی طرف سے کوتاہی کی گئی تو وہ لوگ متحدہ طور پر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔