بینگلورو10/نومبر (ایس او نیوز) کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا کے فرزند اور شکاری پور کے رکن اسمبلی وجیندرا کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کرناٹک یونٹ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
وہ اب نلین کمار کٹیل کی جگہ لیں گے۔ واضح رہے کہ وجیندرا کی تقرری کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی ہار کے چھہ ماہ بعد عمل میں آئی ہے۔ چھ ماہ قبل ہوئے انتخابات میں کانگریس نے بھاری اکثریت کے ساتھ بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کردیا تھا۔