بھٹکل شمس الدین سرکل پر سیرتﷺ کتاب کا برادران وطن کے ہاتھوں اجراء: جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے زیراہتمام سیرت مہم کا آغاز

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th November 2019, 7:15 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:11؍نومبر(ایس اؤ نیوز) ماہ ِ ربیع الاول  کی مناسبت سے  سرورکائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرت کو عام برادران ِ وطن تک پہنچانے کے لئے جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی جانب سے منائی جارہی سیرت مہم کے پہلے دن بروز پیر 11نومبر کی صبح قلب شہر شمس الدین سرکل پر عام لوگوں کے درمیان سرورِ عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی بزبان کنڑا تصنیف کردہ ’’پروادی محمد ؐ یلّرِیگاگی (پیغمبر حضرت محمد ؐ سب کے لئے )‘‘ نامی تصنیف کا برادران وطن کے ساتھ اجراء کیاگیا ۔

بھٹکل کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھر نائک نے سیرت کتاب کا اجراء کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت محمد ؐ نے اپنی آفاقی صداقت سے پُر تعلیمات اور پیغام کے ذریعے سبھی انسانوں کے لئے نیکی اور بھلائی  کا راستہ بتایا ہے۔ انسانوں کی زندگی میں مذاہب دیوار نہیں بننا چاہئے   بلکہ مذاہب ہمارے باطن کا احتساب کرنے والا آئینہ ہونا چاہئے ، اسی طرح انہوں نے  مذاہب کے ذریعے  دوسروں کے ذہنوں کو سمجھنے کی کوشش کرنے کی طرف بھی دھیان دلایا۔

جنتا ودیالیا پی یو کالج  شرالی کے پرنسپال اے بی رام رتھ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانوں کے درمیان دیواریں کھڑی کرنا صحیح نہیں ہے، انسانیت ایک ہی کنبہ ہے  کے مصداق ہم سب مل جل کر زندگی گزاریں تو خوشی ملتی ہے۔ مذہب کی  ٹھیکدار ی کا دور اب ختم ہوگیا ہے، حضرت محمد ؐ کی تعلیمات بھی اسی کو بیان کرتی ہیں ۔ انہوں نے مذہب کے غلط استعمال پر افسوس کا اظہار کیا۔ سماجی کارکن ستیش نائک نے کہاکہ ہم سب کو مذہبی سائے میں ہی زندگی گزارنی چاہئے اور جہاں سے بھی بھلائی کی باتیں ملتی ہیں ان کو قبول کرناچاہئے۔ جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے معاون امیر مقامی مجاہد مصطفیٰ نے صدارت کی۔

تقریب کا آغاز عزیزی غطریف رضامانوی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ جماعت اسلامی ہند بھٹکل شعبہ دعوت کے ناظم محمد رضا مانوی نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ تقریب میں ناظم ضلع محمد طلحہ سدی باپا، شعبہ اسلامی معاشرہ کے ناظم مولانا سید زبیر ایس ایم، قادر میراں پٹیل، عبدالقادر باشا رکن الدین، پروفیسر سید ہاشم زرزری، محمد یونس رکن الدین ، قمر الدین مشائخ، ایس آئی اؤ بھٹکل کے صدر ثناء اللہ اسدی ، عبدالجبار اسدی، ڈاکٹر نسیم خان اور شعبہ خواتین کی ناظمہ ساجدہ انجم مانوی ، ضلعی ناظمہ نبیرہ محتشم سمیت کئی مرد و خواتین موجود رہتے ہوئے راہ چلتے  عوام اور طلبا کے درمیان بزبان کنڑا سیرت کتابچے اور مٹھائیاں  تقسیم کیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔