بھٹکل ریلوے پٹری کے قریب پائی گئی نامعلوم شخص کی کٹی ہوئی لاش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th April 2017, 7:46 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20/اپریل (ایس او نیوز) یہاں موگلی ہونڈا ریلوے ٹریک کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش کئی تکڑوں میں پائی گئی ہے جس کو دیکھ  کر شبہ ہوتا ہے کہ یا تو یہ شخص کسی چلتی ٹرین سے نیچے گرکر ہلاک ہوا ہے، یا پھر پٹری کے قریب سے گذرنے کے دوران اچانک ٹرین کی زد میں آکر تکڑے تکڑے ہوگیا ہے۔

صبح قریب سات بجے ریلوے پٹری کے قریب سے گذرنے والے لوگوں نے لاش کے تکڑوں کو دیکھ کر پولس کو خبر کی۔ 

عمر قریب 50 سے 55 سال کے درمیان ہے۔ چہرے میں ہلکی خراش ہے مگر  چہرہ صاف ہے، البتہ جسم کے دیگر حصے الگ الگ ہوکر کٹ گئے ہیں۔  لاش کو فی الحال سرکاری اسپتال کے فریزر میں رکھا گیا ہے۔ 

بھٹکل ٹائون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، اگر کوئی لاش کے تعلق سے جانکاری حاصل کرنا چاہتا ہو تو بھٹکل ٹائون پولس تھانہ سےجانکاری  حاصل کرسکتے ہیں  یا پھر بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچ کر لاش کا معائنہ کیا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...