بھٹکل : کووِڈ سے نمٹنے کے لئے بی جے پی کی طرف سے کمیٹی کی تشکیل
بھٹکل 6/ مئی (ایس او نیوز) بی جے پی تعلقہ صدر سبرایا دیواڈیگا نے اطلاع دی ہے کہ کووِڈ سے نمٹنے میں عوام کا تعاون کرنے کے لئے بھٹکل بی جے پی منڈل کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ریاستی بی جے پی قیادت کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق تعلقہ سطح پر بی جے پی کارکنان پر مشتمل کمیٹَی تشکیل دی گئی ہے۔ آپسی دوری بنائے رکھنے (سوشیل ڈسٹنسنگ) کے شعبہ کے لئے گووردھن نائک، ماسک پہننے کے شعبہ کے لئے ایشور این نائک، ویکسی نیشن شعبہ کے لئے دھنیہ کمار جین، آخری رسومات شعبہ کے لئے روی نائک جالی کو کنوینرس مقرر کیا گیا ہے۔ تعلقہ صدر سبرایا دیواڈیگا نے بتایا کہ ہنگامی ضرورت کی صورت میں عوام اس کمیٹی کے متعلقہ شعبہ جات سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔