کاروار : پیدائش اور اموات کا رجسٹریشن ای - جنم سافٹ ویئر سے کیا جائے ۔  ڈپٹی کمشنر نے دی افسران کو ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 4th September 2021, 4:47 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،4/ ستمبر (ایس او نیوز) ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے بلدیہ چیف افسران اور تحصیلداروں کو ہدایت دی ہے کہ پیدائش اوراموات کی تفصیلات کا اندراج صد فی صد ای-جنم سافٹ ویئر سے ہی کیا جائے ۔

انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعے ضلع کوآرڈینیشن کمیٹی کے سہ ماہی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افسران کو یہ ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں ریکارڈس کو صحیح ڈھنگ سے رکھا جانا چاہیے ۔ 

انہوں یہ ہدایت بھی دی کہ جب اموات کا رجسٹریشن کرنا ہوتو پھر ڈاکٹروں کی طرف سے دی گئی موت کا سبب بتانے والی ڈیتھ سرٹفکیٹ لینے کے بعد اس کا پوری طرح جائزہ لینے کے بعد معلومات کا اندراج کیا جائے ۔ پیدائش اوراموات کے سرٹفکیٹ دیتے وقت اس پر ڈیجیٹل دستخط ہوں ۔ 

اس اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر شرد نائیک، محکمہ بہبودیء خواتین و اطفال کے ڈپٹی ڈائریکٹر، ضلع پنچایت ڈپٹی سیکریٹری، مختلف مقامات کے تحصیلدار، پولیس افسران اور دیگر محکمہ جاتی افسران موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...