بہار میں کابینہ توسیع کے بعد بی جے پی کے 12 اراکین اسمبلی ناراض!

Source: S.O. News Service | Published on 19th March 2024, 11:21 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پٹنہ، 19/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پالا بدلنے کے بعد سے بہار میں سیاسی ناراضگی اور غول بندی کا ایک سلسلہ سا شروع ہو گیا ہے۔ وزارت حاصل کرنے کے لیے کبھی جے ڈی یو کے ارکان اسبلی لابنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں تو کبھی بی جے پی کے لوگ محاذ آرائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس درمیان اب خبر یہ ہے کہ بی جے پی کے 12 ارکان اسمبلی ریاستی حکومت کی ہونے والی حالیہ کابینہ کی توسیع سے ناراض ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نتیش کمار کی کابینہ میں توسیع کے بعد بی جے پی میں غول بندی تیز ہو گئی ہے۔ قانون ساز کونسل کے نصف درجن ارکان کو وزیر بنائے جانے کی وجہ سے بی جے پی کے ارکان اسمبلی میں ناراضگی ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجو سنگھ کی رہائش گاہ پر 16 مارچ کی شب بی جے پی کے ناراض 12 ارکان اسمبلی کی ایک میٹنگ ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت بنانے میں ارکان اسمبلی کا کردار ہوتا ہے لیکن انہیں اس کے مطابق جگہ نہیں ملی ہے۔

دربھنگہ کے علی نگر سے رکن اسمبلی مشری لال یادو کا کہنا ہے کہ حکومت کی تشکیل میں ارکان اسمبلی کا کردار اہم ہوتا ہے لیکن 15 میں سے صرف 9 کو وزیر بنایا گیا ہے، جب کہ 6 ایم ایل سی کو کابینہ میں جگہ دی گئی ہے، جس کی وجہ سے ارکان اسمبلی میں ناراضگی ہے۔ مشری لال یادو اس سے قبل بھی نتیش کمار حکومت کے اسمبلی میں اکثریت ثابت کرتے وقت اپنی ناراضگی ظاہر کر چکے ہیں۔ اب کابینہ میں توسیع کے بعد بی جے پی کے دیگر ممبران اسمبلی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بہار کابینہ کی توسیع 15 مارچ کو ہوئی تھی جس میں 21 نئے چہروں کے ساتھ کل 30 وزیر بنائے گئے ہیں۔ جس کے بعد اتوار یعنی 16 مارچ کو ناراض ارکان اسمبلی کی میٹنگ رکن اسمبلی راجو سنگھ کی سرکاری رہائش گاہ پر ہوئی۔ راجو سنگھ نے ناراض ارکان اسمبلی کے لیے دعوت کا اہتمام کیا تھا جس میں کل 12 ارکان اسمبلی موجود تھے۔

لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے نتیش حکومت نے کابینہ میں توسیع کی۔ اس توسیع میں کل 21 نئے وزیر بنائے گئے جن میں سے 9 جنتا دل یونائیٹڈ کے تھے جبکہ 12 بھارتیہ جنتا پارٹی کے کوٹے سے تھے۔ اس سے پہلے نتیش کمار اور دو نائب وزیر اعلیٰ نے حلف لیا تھا۔ ان تینوں کے علاوہ 6 دیگر وزراء نے بھی حلف لیا۔ اس طرح بہار میں وزیر اعلیٰ سمیت وزراء کی کل تعداد 30 ہو گئی ہے۔ بہار اسمبلی میں ارکان اسمبلی کی کل تعداد 243 ہے۔ اکثریت کے لیے 122 ایم ایل ایز درکار ہیں۔ زیادہ سے زیادہ 36 وزرا (ایوان کی کل تعداد کا 15 فیصد) بنائے جا سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

مودی نے اپنی فیملی کا خیال کہاں رکھا؟ شرد پوار نے پی ایم مودی کے تبصرہ پر کیا جوابی حملہ

وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 2 مئی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’’این سی پی میں ٹوٹ ہماری وجہ سے نہیں ہوئی۔ پارٹی کی قیادت کے سوال پر پوار کے گھر میں جھگڑا ہو گیا۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اس عمر میں وہ (شرد پوار) فیملی کا خیال نہیں رکھ سکتے، ...

راہول کو شہزادہ کہنے پر پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر کیا طنز؛ کہا راہول عوام کے مسائل جاننے کے لئے ہزاروں کلو میٹر کا کیا ہےسفر؛ مگر وہ شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں،نہیں سمجھ سکتے عوام کے

 کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز گجرات کے بناس کانٹھا میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کو شہزادہ کہنے پر وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ وہ خود شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں۔

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...