بھٹکل کے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کو بنگلور میں ملا ایچیورس آف کرناٹکا ایوارڈ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th October 2018, 1:48 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8/اکتوبر (ایس او نیوز) مشہور و معروف قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  کو گذشتہ روز بنگلور میں ٹائمز گروپ کے معروف کنڑا روزنامہ وجئے کرناٹکا کی جانب سے ایچیورس آف کرناٹکا کے  اعزاز سے نوازا گیا جس پر پورے شہر کے مسلمانوں  میں نہایت خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے اور مختلف جماعتوں کی جانب سے ادارہ کے ذمہ داران کو  مبارکبادی کے پیغامات روانہ کئے جارہے ہیں۔

بنگلور کے فائیو اسٹار  ہوٹل شنگریلا میں منعقدہ تقریب میں  ریاست کے ڈپٹی وزیراعلیٰ ڈاکٹر  جی پرمیشور کے ہاتھوں تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری نے اس ایوارڈ کو قبول کیا اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جی پرمیشور نے  بتایا کہ  شمالی کرناٹک   کے تعلق سے  بتایا جاتا ہے کہ یہاں کے اضلاع  ریاست کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں کافی پیچھے ہیں مگر شمالی کرناٹک میں کئی ایسے ادارے ہیں جنہوں نے اس علاقہ کی ترقی کے لئے کافی کوششیں کی ہیں، جن کی نشاندہی کرتے ہوئے ریاست کے معروف اخبار وجئے کرناٹک نے اُن کو یہاں جمع کراتے ہوئے اُنہیں حکومت کی نظروں میں لانے کا کام کیا ہے۔

ان سے قبل  وجئے کرناٹک کے ایڈیٹر تمپا بھٹ نے افتتاحی کلمات  پیش کرتے ہوئے  کہا کہ   شمالی کرناٹک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے اور مختلف میدانوں میں خدمات انجام دینے والے 39 اداروں کو ایچیورس آف کرناٹک کے اعزاز سے نوازا جارہا ہے جس میں تعلیمی،  سماجی ، طبی، بینکنگ  و دیگر ادارے  شامل ہیں۔ اس موقع پر وجئے کرناٹک کے سی ای او مسٹر رنجیت کاٹے اور بنگلور کے رکن اسمبلی مسٹر اروند لمباولی نے بھی  خطاب کرتے ہوئے ایوارڈ حاصل کرنے والے سبھی 39 اداروں کو الگ الگ میدانوں میں خدمات انجام دینے پر ستائش سے نوازا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

پروگرام میں ایچیورس آف کرناٹکا سونیئر کا بھی مہمانوں کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا۔

خیال رہے کہ تقریب میں جہاں سماجی خدمات کے لئے  مجلس اصلاح و تنظیم  بھٹکل کو اعزاز سے نوازا گیا ، وہیں بھٹکل کے دی بھٹکل اربن کو آپریٹیو بینک کو بہترین بینکنگ خدمات پر بھی اعزاز سے نوازا گیا، جبکہ ضلع اُتر کنڑا کے سرسی کے ایک اسپتال کو بہترین طبی خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا۔

پروگرام میں تنظیم کی جانب سے جنرل سکریٹری محی الدین کھروری کے ساتھ نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری، محتشم جعفر، مولوی یاسر برماور ندوی اور کے ایم اشفاق موجود تھے۔

پروگرام سے قبل تمام مدعوئین کے لئے  دوپہر کی  ضیافت کا شاندار اہتمام کیا گیا تھا۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری نے بتایا کہ  مجلس اصلاح و تنظیم ایک سو سے بھی زائد عرصہ سے سماجی خدمات ا نجام دے رہا ہے اور تنظیم کو جو اعزاز دیا گیا ہے یہ دراصل پوری قوم کے لئے ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تنظیم کو ہمارے بزرگوں نے قائم کیا تھا آج یہ تناور درخت کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ انہوں نے اس ادارے کے بانیان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...