بھٹکل: انجمن گرلس ہائی اسکول کی ہونہار طالبات صفا اور افراح کو ملا ’بتول انجمن ‘گولڈ میڈل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th January 2024, 7:53 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :6؍ جنوری  (ایس اؤ نیوز ) انجمن گرلس ہائی اسکول بستی روڈ بھٹکل کے سالانہ جلسہ میں ہر سال دئیے جانےو الے ’بتول انجمن ‘ سال 2023-24کاگولڈ میڈل جماعت دہم کی ہونہار طالبہ صفا بنت عبدالمجید فرید اور سال 2022-23کا گولڈ میڈل افراح بنت سید عرفان   کو دیا گیا۔

4/جنوری 2024بروز جمعرات کو ہائی اسکول کے صحن میں منعقدہ سالانہ جلسے میں طالبات کو بتول انجمن سے اعزاز بخشا گیا۔ جب کہ سال 2023-24کی رنر اپ سلور میڈل عروہ بنت عبدالقیوم اکرمی اور افراح انجم بنت ابراہیم شیخ اور سال 2022-23کی رنر اپ خیر النساء انجم بنت محمد سراج الدین شیخ اور قرۃ بنت ننھے صاحب کو سلور میڈل سے نوازاگیا۔

سالانہ جلسےمیں محترمہ فرقانہ افروز باطن نے مہمان خصوصی کے طورپر طالبات سے خطاب کرتےہوئے عورتوں کی تعلیمی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اور ہر ایک طالبہ کو ام المومنین حضرت خدیجہ ؓ سے رہنمائی حاصل کرتےہوئے زندگی کو روشن بنانے کی صلاح دی۔ مہمان خصوصی نے طالبات کی زندگی میں کامیابی کےلئے طالبات کی سخت محنت کے ساتھ ساتھ والدین کےرول کا بھی تذکرہ کیا اور طالبات کو امتحانات کا سامنا کیسے کریں اس تعلق سے بھی چند گُر بتائے۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی زنانہ کمیٹی کی رکن محترمہ سیماابوبکر قاسمجی نے جلسے کی صدارت کرتےہوئے بتول انجمن کی اہمیت بتائی اور انجمن کے سبھی تعلیمی  اداروں کی صدور مدرسہ اور پرنسپل انجمن ہی کی الومنی ہونے کی بات کہتےہوئے کہاکہ انجمن کی تعلیمی خدمات کا یہ منہ بولتا ثبوت ہے۔

سالانہ جلسے کا آغاز عروہ اکرمی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ انشراح اور ان کے ساتھیوں نے حمد پیش کی تو منظرہ طیبہ نے نعت،فاطمہ ثانیہ شاہ بندری کی ٹیم نے انجمن کا ترانہ  اور ناز فاطمہ اور ساتھیوں نے استقبالیہ نغمہ پیش کیا۔ صدر مدرسہ عطیہ اے جی نے اسکول کے سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی۔ محترمہ آسیہ اے جی نے شکریہ کلمات پیش کئے۔ ڈائس پر انجمن پی یوکالج فور ویمن کی پرنسپل محترمہ ڈاکٹر فرزانہ فرح محتشم، نائب پرنسپل محترمہ طالعہ معلم، محترمہ صبا دامدا، محترمہ شہناز جوکاکو، محترمہ کلپنا تلگیری  اور محترمہ حسینہ شیخ وغیرہ موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...