بھٹکل میں نوجوان نے کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th July 2018, 7:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 6/جولائی (ایس او نیوز) تعلقہ کے منکولی  میں ایک نوجوان نے چھت سے لٹک کر خودکشی کی، جس کی شناخت ناگیش گنپتی نائک (26) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ناگیش گذشتہ کچھ عرصہ سے دماغی طور پر بیمار تھا اور اس کا علاج چل رہا تھا، آج جمعہ صبح جب اس کے گھر والے گھر سے باہر کام کاج کے لئے باہر گئے تھے، اس نے گھر کے اندر ہی رسی کی مدد سے چھت سے لٹک گیا۔ جیسے ہی دوپہر کو اس کا بھائی سمیت دیگر اہل خانہ گھر پہنچے   تو اُنہوں  نے ناگیش کو اوپر پھانسی پر لٹکتے ہوئے دیکھا اورفوری  اُسے نیچے اُتارا۔ اسےسیدھے بھٹکل سرکاری اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے تک اس نے دم توڑ دیا۔

بتایا گیا ہے کہ مہلوک ناگیش منکولی میں ٹیلرنگ کا کام کرتا تھا، مگر بعد میں دماغی طور پر بیمار ہوجانے کی وجہ سے  علاج جاری تھا۔

بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے، بھٹکل ٹائون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...