بھٹکل شمس اسکولوں کا 22اور23ڈسمبر کو 47واں سالانہ جلسہ : مرحوم سید اشرف برماور کی یاد میں مشاعرے کا اہتمام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st December 2018, 7:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:21؍ڈسمبر (ایس او نیوز) تربیت ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل کے زیر سرپرستی چلنے والے شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول اور نیو شمس اسکول کا مشترکہ 47واں سالانہ جلسہ ہیبلے گرام پنچایت حدود کے جامعہ روڈ پر واقع سید علی کیمپس میں 22اور23ڈسمبر 2018کو منعقد کئے جانےکی منتظمین نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے جانکاری دی ہے۔

سالانہ جلسے کی مناسبت سے 22ڈسمبر کی صبح فینسی ڈریس کا مقابلہ ہوگا ۔ 30-10بجے کے ڈائس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے  اترکنڑا ضلع ،محکمہ تعلیمات عامہ کے نائب ڈائرکٹر این جی نایک اور اعزازی مہمان کے طورپرسرمایہ دار شموئیل بھلی شرکت کریں گے۔ ادارے کی طرف سے ہرسال دئیے جانے والے ’’نجمِ اخوان ‘‘ گولڈ میڈل بھی اسی پروگرام میں اسکول کے ایک بہترین متعلم کو نوازاجائے گا۔ اجلاس کی صدارت ادارے کے صدر اسماعیل محتشم کریں گے۔ اسی دن رات 8بجے سے طلبا ثقافتی پروگرام پیش کریں گے۔

23ڈسمبر طالبات اورخواتین کے لئے مخصوص رہے گا۔ طالبات کے پروگرام میں رامپور کی محترمہ قانتہ غنی مہمان خصوصی اور محترمہ فرحہ بلال رکن الدین اعزازی مہمان رہیں گے۔ محترمہ صبیحہ کوڑا صدارت کرنے کی جانکاری دی گئی ہے۔

سالانہ جلسے کوادبی محفل سےجوڑتے ہوئے ادارہ ادب اسلامی ہند بھٹکل کے زیر اہتمام 23ڈسمبر کی رات 8بجے سے ادارے کے مخلص کرم فرما اور اسلامی ادب کے نمائندہ شاعرمرحوم سید اشرف برماور کی یاد میں ’’بیاد سید اشرف برماور ‘‘ مشاعرے کا انعقاد ہوگا۔ جس میں بیرونی اور مقامی شعرائے کرام اپنے کلام سے نوازیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد اتی کرم داروں کا مسئلہ حل کرنا اور کمٹہ میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال قائم کرنا میری اولین ترجیح؛ ڈاکٹر انجلی نمبالکر

اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ  کا سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ اتی کرم کا ہے، یہاں کے زیادہ ترعلاقے جنگلات سے گھرے ہوئے  ہیں اوربہت زیادہ لوگ جنگلاتی زمین کو اتی کرم کرکے رہنے پر مجبورہیں، یہاں کے لوگ اگر مجھے اپنا ووٹ دے کر پارلیمنٹ بھیجتے ہیں تو میری اولین ترجیح اس مسئلہ کو حل کرنا ...

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...