بھٹکل میں بڑھتے کورونا معاملات؛ اب بھٹکل ویمن سینٹر کو کیا جائے گا کورونا سینٹر میں تبدیل؛ سو بستروں کا کیا جارہا ہے انتظام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd July 2020, 2:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 2/جولائی (ایس او نیوز)  بھٹکل میں کورونا کے بڑھتے معاملات اور آئندہ مزید اس میں اضافہ  کے خدشے کے  پیش نظر اب بھٹکل ویمن سینٹر کو  کورونا سینٹر میں تبدیل کئے جانے کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ ویمن سینٹر میں بستروں کا انتظام کیا جارہا ہے اور آج یا کل میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کو   اس نئے کورونا سینٹر میں شفٹ کیا جاسکتا ہے۔جامعہ آباد  روڈ پر ہیبلے پنچایت حدود میں واقع اس  عالیشان اور خوبصورت عمارت میں سو بستروں  کو بچھانے کا کام جاری ہے۔

قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی نے بتایا کہ  کورونا سے متاثرہ لوگوں کو پہلے کاروار اسپتال روانہ کیا جارہا تھا، مگر وہاں متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ہی  انتظامات  ناقص ہونے کی شکایتیں موصول ہورہی تھیں، بھٹکل سونارکیری رہائشی سرکاری اسکول میں بھی  لوگوں کو رکھنے کے پختہ انتظامات نہیں ہیں، جبکہ گذشتہ روز سونارکیری اور آسارکیری کے لوگوں نے متعلقہ اسکول میں کورونا پوزیٹیو آئے ہوئے لوگوں کو رکھنے پر سخت اعتراض بھی کیا تھا،  ان سب حالات کو  دیکھتے ہوئے بھٹکل ویمن سینٹر کو اب  کورونا سے متاثرہ لوگوں کو رکھنے کے لئے حاصل کیا گیا ہے، اب یہاں بستروں  کو بچھانے کا کام جاری ہے، مگر مسئلہ یہ ہے کہ بیڈ نہیں مل رہے ہیں، ہم کوشش کررہے ہیں کہ پرانے نہ سہی نئے بستر ہی خریدیں جائیں مگر مینگلور،  ہبلی، ممبئی یہاں تک کہ  گجرات میں بھی  رابطہ کیا جارہا ہے لیکن بیڈ نہیں مل رہے ہیں۔

انڈین نوائط فورم کے نائب صدر جناب ایس ایم ارشد نے بتایا کہ کاروار اسپتال سے  کوروناسے متاثرہ لوگوں کی طرف سے  شکایتیں موصول ہورہی تھیں کہ وہاں انتظامات ٹھیک نہیں ہیں، اس بنا پر ہم نے  ویمن سینٹر کو کورونا سینٹر میں تبدیل کرنے کے لئے ویمن سینٹر کی مالکن محترمہ  خدیجہ قاضیا اور امریکہ کے معروف تاجر جناب زُبیر قاضیا صاحب سے گفتگو کی،  جناب نعمان پٹیل و دیگر ذمہ داران نے  بھی اس تعلق سے  ذمہ داران سے گفتگو کرتے  ہوئے اپنے طورپر کوششیں کیں جس کے بعد جناب زُبیرصاحب اوران کی اہلیہ محترمہ خدیجہ صاحبہ  نے  وسعت قلبی  کا مظاہرہ  کرتے ہوئے  عارضی طور پر  ویمن سینٹر کو تنظیم کے حوالے کرکے  کورونا سینٹر میں تبدیل کرنے پر   رضامندی ظاہر کی۔ اس تعلق سے ہم نے  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمارسے بھی گفتگو کی ہے جنہوں نے  اس سینٹر کو کورونا سینٹر میں تبدیل کرنے کی ہماری پیش کش  پر نہایت خوشی کا اظہار کیا کہ  یہ جگہ کورونا سے متاثرہ لوگوں کو رکھنے کے لئے بالکل موزوں ہے۔

تنظیم کی طرف سے  اب اس سینٹر میں  بستروں کا انتظام کیا جارہا ہے، جنرل سکریٹری کے مطابق سرکار کے پاس بھی بیڈ دستیاب  نہیں ہے اور اِدھر اُدھر سے بستروں کا انتظام کیا جارہا ہے۔ جناب عبدالرقیب کے مطابق یہاں مرد حضرات کے لئے الگ اور خواتین کے لئے رہنے کا الگ انتظام کیا جارہا ہے۔ مزید بتایا کہ ویمن سینٹر کے ایک بلاک  میں پرائمری سیکشن شروع کرنے کے لئے ابھی اُس بلاک کا افتتاح بھی نہیں ہوا ہے ، مگر  جناب امریکن زُبیر صاحب نے بڑا دل کرتے ہوئے اپنی عمارت  قومی کام کے لئے فراہم کرتے ہوئے اپنی فراخدلی کا ثبوت پیش کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...