سرسی میں 5 مارچ کو شروع ہورہا ہے دو روزہ کدمبا اُتسو؛ وزیراعلیٰ کے ہاتھوں ہوگا افتتاح؛ بھٹکل میں تشہیری ریلی کا اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے استقبال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th March 2024, 8:29 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :4؍مارچ؍   (ایس اؤ نیوز )اترکنڑا ضلع انتظامیہ ، محکمہ کنڑا اور سنسکرتی اور محکمہ سیاحت کے اشتراک سے کل 5/ مارچ کو سرسی تعلقہ کے  بنواسی میں کدمبا اُتسو منعقد ہورہا ہے ، جس کا ریاست کے وزیراعلیٰ  سدرامیاں کے ہاتھوں افتتاح ہوگا۔ اس اُتسو  کی تشہیر کرنے اور عوام میں بیداری پیدا کرنےکےلئے  ضلع کے سبھی تعلقہ جات میں ’کدمبااُتسوا جیوتی ‘ کی ریلی نکالی جارہی ہے۔ اسی مناسبت سے کدمبا اُتسوا جیوتی کی ریلی  ساگر تعلقہ سے ہوتےہوئے پیر کو ہاڈولی کے راستے بھٹکل پہنچی۔

اس موقع پر شمس الدین سرکل پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا نے بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے استقبال کیا۔ آرتی کرنےکے بعد پھولوں کا ہار پہناکرنیک  خواہشات کا اظہارکیا۔ دودن کے پروگرام میں ریاست اوردیگر ریاستوں کے مختلف فن کار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ کوی سمیلن اور تاریخی اجلاس بھی ہوگا۔

بھٹکل میں  کدمبا اُتسوا جیوتی ساگر  کا استقبال کرنے کے موقع پر تعلقہ پنچایت افسر اور بی ای اؤ وی ڈی موگیر، اکشر داسوھا کے معاون ڈائرکٹر پربھا کر چکنمنے ، آر ایف اؤ شرتھ شیٹھ، تحصیلدار دفتر کی وجئےلکشمی  منی ، روینیو افسر وشوناتھ گاؤنکر، سوسگڑی ولیج اکاؤنٹنٹ چاند پاشا مُلا، میونسپالٹی صحت عامہ افسر سوجیا سومن  سمیت اے سی دفتر ،تحصیلدار دفتر اور تعلقہ پنچایت دفتر  کا عملہ موجود تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...