سنڈے لاک ڈاون؛ بھٹکل میں مکمل خاموشی، راستوں کی چہل پہل مکمل بند؛ بازاراور دکانوں پر نظر آئے تالے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th July 2020, 7:29 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 5/جولائی (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں  کورونا کے  معاملات میں  روز بروز اضافہ کو دیکھتے ہوئے  ریاستی حکومت نے سنڈے لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت کل سنیچر شام پانچ بجے سے کل پیر صبح پانچ بجے تک  مکمل لاک ڈاون  نافذ کیا گیا ہے، جس کے دوران آج بھٹکل  کی سڑکیں خاموش رہیں، عوامی چہل پہل مکمل بند رہی، بازاروں اور دکانوں پر تالے نظر آئے۔

بھٹکل شمس الدین سرکل پر پولس  سواریوں کو تاکتی ہوئی نظر آئی جبکہ دیگر راستوں پر بھی پولس  گشت کرتی نظر آئی۔ بھٹکل میں بھی گذشتہ چار پانچ دنوں سے   کورونا کے جو نئے معاملات سامنے آئے ہیں، اُس کے پیش نظر  سنڈے لاک ڈاون  میں بھٹکل کے عوام بھی گھروں سے اندر ہی رہنے کو ترجیح دی اور باہر لوگوں کی چہل پہل نظرنہیں آئی۔

بھٹکل میں کچھ جگہوں پر  دوائیوں کی دکانیں کھلی نظر آئی، سرکاری اسپتال میں بھی تھوڑے لوگ نظر آئے، مگر دیگر جگہیں سنسان رہیں۔

 

 

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔