بھٹکل : تعلقہ سرکاری اسپتال میں یکم اکتوبر  کو ہوگا مفت ہیلتھ چیک آپ کیمپ : مختلف نوعیت کی جانچ مفت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th September 2022, 9:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:29؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ سرکاری اسپتال بھٹکل میں  شری نواس میڈیکل کالج ، سورتکل کے اشتراک  سے اور مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل ، جرنلسٹ اسوسی ایشن بھٹکل ، جی ایس ایس بھٹکل ، کریا شیل گلئیرا  سنگھ بھٹکل ، برہم شری نارائن گرو سنگھ بھٹکل اور اسپندنا چارٹیبل ٹرسٹ بھٹکل کے تعاون سے یکم اکتوبر 2022بروز سنیچر کو  صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک مفت میڈیکل چیک آپ اور مفت سرجری پروگرام  ہوگا۔

 کیمپ میں شری نواس میڈیکل کالج سورتکل میں خدمات انجام دے رہےسنئیر ماہر قلب ڈاکٹر سبرامنیم ، بچہ دانی اور پستان کینسر کی ماہر ڈاکٹر سنگیتااور جنرل میڈیسن ڈاکٹر انیتا سکویرا اپنی خدمات پیش کریں گے۔ کیمپ کے دوران شوگر، کولسٹرول، ای سی جی ، ایکو ، ڈاکٹروں کی صلاح پر دل کی  ٹی ایم ٹی جانچ ، بچہ دانی کی جانچ، پستان کی جانچ، بائیوپسی کی جانچ مفت میں کی جائےگی اسی طرح  آنجیو گرافی کی جانچ ، آنجیو پلاسٹی کاعلاج آیوشمان بھارت ۔آروگیہ کرناٹکا منصوبے کے تحت شری نواس میڈیکل کالج اسپتال میں مفت میں کیا جائےگا۔ عوام سے اپنی صحت کی جانچ کے لئے اس کیمپ سے بھرپور  استفادہ کی اپیل کی گئی ہے۔ کیمپ کےمتعلق زائد جانکاری کےلئے سرکاری تعلقہ اسپتال بھٹکل سے  رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔