دوران تعلیم سماجی بیداری اور سماجی خدمات میں پیش پیش رہنے پر بھٹکلی طالبہ کو ملا نیشنل پریرنا دُتھ ایوارڈ؛ بہار پہنچ کر قبول کی تہنیت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th February 2024, 3:41 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8/فروری (ایس او نیوز) ینوپویا  کالج، مینگلور  میں بی بی اے کی طالبہ  شِفاء   مُسکان  بنت محمد ناصر سوکور کو بہار کے چھپرہ میں منعقد ہونے والے   ایک  تہنیتی پروگرام میں  دوران تعلیم لوگوں کو سماجی برائیوں سے  آگاہ کرنے اور سماجی خدمات میں پیش پیش رہنے پرنیشنل پریرنا دُتھ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بہار کے چھپرہ میں ہر سال ماہ فروری میں   نوجوانوں کی سماجی  ٹیم  فیس آف فیوچر انڈیا کے زیر اہتمام نیشنل یوتھ ایکسچینج پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ملک کی ہر ریاست سے ایک سماجی کارکن کی نشاندہی کی جاتی ہے اور اُنہیں  اُن کی سماجی خدمات کے اعتراف میں نیشنل پریرنا دُتھ ایوارڈ (یعنی    قومی انسپریشن ایوارڈ)  سے نوازا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے اس بار 3/ فروری کو  منعقدہ تہنتی پروگرام میں    30 مختلف ریاستوں کے سماجی کارکنوں کو  نیشنل پریرنا دُتھ ایوارڈ  2023-24  سے نوازا گیا، جس میں  ریاست کرناٹک سے  بھٹکل کی طالبہ شفاء   مُسکان کا انتخاب کیا گیا۔

بہار کے ایک معروف ہندی روزنامہ میں چھپی خبر کے مطابق   جن 30 لوگوں کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ، اُس میں ایک  آئی اے ایس آفسر ریتیش کمار بھی شامل ہے۔

جیسے ہی اُسے فیس آف فیوچر انڈیا کی طرف سے   دعوت نامہ موصول ہوا، وہ  اپنی والدہ   تبسم محمد ناصر کے ساتھ ممبئی سے ہوتے ہوئے بہار کے چھپرہ کے لئے بذریعہ ٹرین روانہ ہوئی۔یہ لوگ 31 جنوری کو چھپرہ پہنچے تھے۔ شفاء  مُسکان کی والدہ تبسم نے بتایا کہ  اس کی بیٹی کی ابتدائی تعلیم آنند آشرم کانوینٹ اسکول سے ہوئی ، جس کے بعد اُس نے مینگلور ینوپویا کالج میں داخلہ لیا۔ اب وہ بی بی اے  ، ایویشن اینڈ لوجیسٹک میں سکینڈ ائیر کی طالبہ ہے۔ شفاء مُسکان کی والدہ  تبسم نے بتایا کہ  ان کی بیٹی کالج میں ہونے والے ہر طرح کے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے،  بالخصوص کالج کے زیراہتمام ہونے والے بلڈ ڈونیشن کیمپ، میڈیکل کیمپ،   سوچھ بھارت ابھیان،  بیچ کلیننگ، یتیموں اور   بزرگوں کے آشرم پہنچ کر اُن کی خبرگیری کرنا وغیرہ جیسے بہت سارے سرگرمیوں میں   وہ آگے رہتی ہے۔  والدہ نے یہ بھی بتایا کہ  وہ سماجی کاموں کے ساتھ ساتھ  کالج کی پڑھائی  لکھائی میں بھی کافی ذہین ہے ۔  والدہ نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ وہ اس کی بیٹی  کے  لئے  خیر کی دُعا کریں اور نظر بد سے اُسے اللہ تعالیٰ محفوظ  رکھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...