بھٹکل : تعلقہ اسپتال میں اسٹاف کی کمی - کھل نہیں رہا ہے آئی سی یو یونٹ کا دروازہ 

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2023, 11:49 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل، 18؍جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ اسپتال ایک طرف ترقی کی راہ پر چل رہا ہے اور دن بدن یہاں علاج کے لئے آنے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے مگر نرسنگ اسٹاف کی کمی کی وجہ سے کئی مسائل پیش آ رہے ہیں جس میں وینٹی لیٹر والے آئی سی یو وارڈ میں مریضوں کو داخلہ نہ ملنا بھی شامل ہے ۔
    
تعلقہ اسپتال میں وینٹی لیٹر سہولت کے ساتھ 10 بستروں والے آئی سی یو وارڈ کا افتتاح ہوئے تقریباً ایک مہینے سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ۔ مگر وہاں پر جس تربیت یافتہ نرسنگ اسٹاف کی ضرورت ہے وہ دستیاب نہ رہنے کی وجہ سے دل کا دورہ ، سانپ کاٹنے یا زہر خورانی کے معاملہ میں حالت بہت زیادہ بگڑنے پر مریضوں کو  وینٹی لیٹر سہولت فراہم کرنا ممکن نہیں ہو رہا ہے اور اس وارڈ کا دروازہ مریضوں کے لئے نہیں کھل رہا ہے ۔
    
اس وقت بھٹکل تعلقہ اسپتال میں 100 بستروں کی سہولت ہے ۔ اس کے لئے 14 ڈاکٹر اور 21 نرسنگ اسٹاف فراہم کیا گیا ہے ۔ نرسنگ اسٹاف میں سے 13 اسامیاں مستقل ہیں جبکہ 8 کو ٹھیکیداری کی بنیاد پر لیا گیا ہے ۔ اس طرح ایک سو بستروں کے اسپتال کے لئے نرسنگ اسٹاف کی یہ تعداد ناکافی ہے ۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے تعلقہ اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے کہا : " 100 بستروں والے اسپتال کے لئے کم از کم 30 نرسنگ اسٹاف کی ضرورت ہوتی ہے ، نئے وینٹی لیٹر یونٹ میں کام کرنے کے لئے کم از کم 6 نرسنگ اسٹاف کی ضرورت ہے ۔ اس ضمن میں ڈی ایچ او کو تجویز روانہ کی گئی ہے ۔ اضافی اسٹاف فراہم ہوتے ہی نئے آئی سی یو وارڈ میں مریضوں کا علاج کرنا ممکن ہو جائے گا ۔"
    
ادھر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شرد نائیک نے بتایا کہ آئی سی یو وارڈ میں خدمت انجام دینے کے لئے تین نرسنگ اسٹاف کو تعینات کیا گیا ہے اور مزید دو اسامیوں کی تعیناتی دو ایک دن میں ہوجائے گی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔