بھٹکل :8/ اگست (ایس اؤ نیوز) اگست 4اور5کو اُڈپی کے کٹپاڑی میں وشوناتھ سپت پدی ہال میں منعقدہ ریاستی سطح کے کراٹے مقابلہ جات میں بھٹکل کے شوٹ کان کراٹے اسکول کے طلبا نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ پیش کیاہے۔
کلر بیلٹ زمرےمیں کٹا اور کمتے زمرے میں سُجن من موہن نائک اول، رفاء خان دوم اور سنیل نائک سوم مقام حاصل کیا ہے۔ براؤن بیلٹ میں نیہا ناگیش لمبانی اول، اننیا دوم مقام حاصل کی ہیں۔ جب کہ بلیک بیلٹ زمرے میں راگھویندر نائک اول اور راج شیکھر گوڈا دوم مقام پایا ہے۔ طلبا کی بہترین کارکردگی پر شوٹ کان ادارے کے صدر، عہدیداران نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکبادی پیش کی ہے۔