عوامی سہولت کے لئےبھٹکل تعلقہ انتظامیہ کا اہم قدم۔ مقررہ قیمت پرفروخت کے لئے شیرالی میں دستیاب کی جائے گی ریت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st November 2020, 12:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 21؍نومبر (ایس او نیوز)تعمیراتی کام کے لئے بنیادی ضرورت کی حیثیت رکھنے والی ریت کی مانگ ساحلی علاقوں میں بہت زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے ریت کے کاروباری اس کو بھاری قیمتوں پر فروخت کرنے لگے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔بھٹکل  اسسٹنٹ کمشنر بھرت ایس  کے مطابق اس مشکل سے عوام کو نجات دلانے کے لئے اب   تعلقہ انتظامیہ نے  تعلقہ کے شیرالی میں ریت ذخیرہ  مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سے سرکاری تعمیراتی منصوبہ جات کے علاوہ عوام کی ضرورت کے لئے ایک مناسب اور مقررہ قیمت پر ریت فروخت کی جائے گی۔

 اخباری نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ  پچھلے کچھ دنوں قبل ریت بہت ہی مہنگی قیمتوں پر فروخت  کیے جانے کی شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔اس پس منظر میں تعلقہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو اتنی قیمت پر ریت فروخت کی جائے  جو ان کے بس میں ہو۔اس لیے شیرالی کے الوی کوڈی کے ایک مقام پر ریت ذخیرہ مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری منصوبہ جات کے لئے 10ٹن ریت کی مقررہ قیمت 11250روپے ہوگی جب کہ عوام کے لئے یہ قیمت 12250روپے ہوگی۔اس میں ذخیرہ مرکز پر گاڑی میں ریت بھرنے (لوڈنگ) کی قیمت شامل رہے گی۔ریت کی اس مقررہ قیمت میں کمی بیشی ہوتی رہے گی۔

 جس کسی کو ریت کی ضرورت ہوگی اس کو ریت مرکز کے ہیلپ لائن نمبر 8123599266پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ریت کی خریداری کرنے پرقیمت نقد ہی اداکرنی ہوگی۔  ایک فیملی کو زیادہ سے زیادہ 30ٹن تک ریت فراہم کی جائے گی اورہفتے میں ایک یا دو مرتبہ ریت لے جانے کا موقع دیا جائے گا۔سرکاری منصوبہ جات سے متعلق ریت خرید نے کے لئے ٹھیکیدار کو متعلقہ پنچایت اوربلدی اداروں سے تصدیق نامہ اور ضروری دستاویزات  پیش کرنے ہونگے۔

 ووٹر لسٹ میں ناموں  کا اندراج :    پریس کانفرنس کے دوران  اسٹنٹ کمشنر بھرت نے بتایا کہ   الیکشن کمیشن آ ف انڈیا کی ہدایات کے مطابق ووٹر لسٹ میں نام داخل کرنے یا ترمیم و خارج کرنے کے سلسلے میں مہم چلائی جارہی ہے۔ اس وقت ووٹر لسٹ کا مسودہ جاری کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں کسی کا نام داخل کرنا ہویا پھر خارج کرنا یا کسی قسم کی ترمیم کرنا ہوتو متعلقہ فارمس پر درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔ اس طرح کی درخواستیں دینے کی آخری تاریخ  17دسمبر ہے۔ اس تعلق سے 22,29 نومبر کے علاوہ 6اور 13دسمبر کو خصوصی تشہیری مہم چلائی جائے گی۔18جنوری 2021کو ووٹرس کی تصاویر کے ساتھ قطعی فہرست شائع کی جائے گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔