بھٹکل:20؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)ایس این مہابلیشور بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ انسپکٹر (سی پی آئی ) کےطورپر سی پی آئی دیواکر سے چارج سنبھالا۔ مہابلیشور اس سے پہلے انٹلی جنس محکمہ کے شعبہ اندرونی تحفظ میں انسپکٹر کے طورپر بنٹوال اور بھٹکل میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
بھٹکل شہری و مضافاتی پولس تھانوں کو حکومت نے اعلیٰ درجہ دیتےہوئے انسپکٹر کا نیا عہدہ تشکیل دیاتھا۔ بھٹکل دیہی ، مرڈیشور اور منکی حدودکے علاقے مضافاتی پولس تھانہ انسپکٹر کی تحویل میں آتےہیں۔ بھٹکل شہری پولس تھانہ سی پی آئی دیواکر کو اسی عہدے پر رکھاگیا ہے، جن کی حدود بھٹکل شہری علاقےتک محدود ہیں۔