بھٹکل : میڈیا تعصب کا شکار ہوگیا ہے، اسے سماجی مفادات کے لئے کام کرنا چاہیے - این ایس ایس کے پروگرام میں رضا مانوی کا خطاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th January 2024, 6:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20 / جنوری (ایس او نیوز) تعلقہ کے ہڈیل سرکاری پرائمری اسکول میں انجمن کالج کے زیراہتمام  این ایس ایس پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے صدر محمد رضا مانوی نے کہا کہ میڈیا سماج کا آئینہ ہوتا ہے ۔ اس لئے اسے تمام تعصبات  کو چھوڑ کر سماجی مفادات کے لئے کام کرنا چاہیے.

انجمن کالج کے شعبہ این ایس ایس کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں "سماجی ہم آہنگی میں میڈیا کا کردار" عنوان پر خطاب کرتے ہوئے       رضا مانوی صاحب نے کہا  کہ سماج میں ہم آہنگی بنائے رکھنا بہت ہی اہم ہوتا ہے ۔ مختلف مذاہب، ذاتوں، ثقافتوں اور زبانوں سے وابستہ لوگوں کو بھائی چارگی کے ساتھ اگر جینا ہے تو پھر ہم آہنگی لازمی ہے ۔ اسے بچائے رکھنے کی بڑی اہم ذمہ داری میڈیا پر عائد ہوتی ہے ۔ سماج کے اندر کیا چل رہا ہے اس کا عکس میڈیا میں دکھائی دیتا ہے۔  میڈیا کےذریعے سماج میں شعوری بیداری لانے، حالات کا خلاصہ پیش کرنے ، بحث و مباحثہ کرنے جیسے پروگرام ہوتے ہیں ۔ یہ پروگرام سماجی ہم آہنگی بچائے رکھنے میں معاون ہوتے ہیں ۔      انہوں نے کہا کہ آج میڈیا جھوٹی معلومات پھیلانے اور تاریخ کو توڑنے مروڑ کر پیش کرنے کے عمل سے سماج میں ایک قسم کی افرا تفری اور بد نظمی پھیلانے کا سبب بن رہا ہے ۔ اس کے نتیجہ میں لازمی طور پر فرقہ وارانہ فساد اور سماجی اور آپسی تصادم کی راہیں کھلتی ہیں۔  اس لئے میڈیا کو ہمیشہ انسانیت کی ترجمانی کا ذریعہ بننا چاہیے ۔

    اس موقع پر بھٹکل کی تاریخ پر خطاب کرنے والے کنڑا ساہتیہ پریشد کے شریدر شیٹ نے کہا کہ ہم لوگ روس اور امریکہ کی تاریخ پڑھتے ہیں، لیکن ہمارے اپنے گاوں کی تاریخ کوبھلا دیتے ہیں ۔ جو لوگ تاریخ کا مطالعہ نہیں کرتے ، وہ تاریخ بنا بھی نہیں سکتے ۔  انہوں نے بھٹکل کی تاریخ  پر ادبی خطاب میں  ملکہ چینّا بھیرایوی کے دور سے لے کر بھٹکل کا نام بھٹکل کیسے پڑا، اس پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

     انجمن ڈگری کالج کے پروفیسر اور  این ایس ایس  پروگرام کے  آفیسر آر ایس نائیک نے صدارت کی ۔ انجمن ڈگری کالج  آفس کے  سپرنٹنڈنٹ قمرالدین  اور  ہڈیل  پرائمری اسکول کے ٹیچر راما گوڈا اسٹیج پر موجود تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...