بھٹکل بدریہ کالونی میں نوجوان پر حملہ کا معاملہ؛ دکشن کنڑا اور اُڈپی سے آئے تھے حملہ آور، پڑوسی اضلاع میں پہلے سے چل رہے ہیں مقدمات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th December 2021, 5:51 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7ڈسمبر (ایس او نیوز) پیر کی شب  بدریہ کالونی میں ہوئے ایک نوجوان صدام حُسین پر  حملہ کے تعلق سے پولس  نے بتایا کہ  اس پر جانوروں کو چرانے والے ایک گینگ نے حملہ کیا تھا۔

اُترکنڑا کی ایس پی محترمہ  سومن ڈی   پینیکر نے ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  اتوار کو بھٹکل مضافاتی پولس نے  جانوروں کو چرانے کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا تھا، پھر ان کے مزید ایک ساتھی کو پیر کے روز گرفتار کیا   گیا تھا،   اسی گینگ کے افراد نے  پیر کی شب کو  بدریہ کالونی میں   گھس کر صدام حُسین پر حملہ کیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ کسی بھی حملہ آور کو بخشا نہیں جائے گا، پولس اس تعلق سے سخت کاروائی کرے گی جس کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

بتاتے چلیں کہ بھٹکل میں  سڑک کنارے سوئے ہوئے جانوروں اور آوارہ گردی کرنے والے جانوروں کو چرانے کے الزام میں بھٹکل مضافاتی پولس نے اتوا رکو پڑوسی ضلع   اُڈپی کے کارکلا کے رہنے والے  جلیل (34) اور  دکشن کنڑا کے مُلکی کے رہنے والے  مصطفیٰ محی الدین (30) کو گرفتار کیا تھا، پیر کو ان کے ایک ساتھی  بھٹکل  کے ابراہیم کو بھی گرفتار کیا تھا جبکہ پولس کو اس تعلق سے مزید ایک شخص کی تلاش ہے۔  پولس کا کہنا ہے کہ  ان گرفتاریوں کو لے کر  جانوروں کو چرانے والے گینگ   نے اس شک کی بنیاد پر کہ صدام حُسین نے   اس تعلق سے پولس کو خبر دی تھی، بدریہ کالونی میں  گھس کر صدام حُسین پر جان لیوا حملہ کیا  جس میں صدام بری طرح زخمی ہوگیا ہے۔ 

پولس نے بتایا کہ زخمی صدام نے  اپنی شکایت میں  اپنے اوپر حملہ کرنے والوں میں سے  چار کے نام بتائے ہیں جس میں  بشیر،  جبار،  مناف اور جبالی شامل ہیں، اُس  نے یہ بھی بتایا ہے کہ جملہ سات لوگوں نے اس پر حملہ کیا تھا ۔

پولس کا کہنا ہے کہ  دکشن کنڑا، اُڈپی اور بھٹکل کے بعض لوگوں پر مشتمل یہ گینگ سڑک کنارے آوارہ گردی کرنے والے جانوروں کو   رات کے اندھیرے میں چراتی ہے  اور گاڑیوں میں ٹھونس کر  جانوروں کو لے جاتی ہے، اگر  ایسا کرنے کے دوران کوئی ان کی طرف دیکھتا ہے اور   کسی طرح کی مزاحمت کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اُنہیں تلواروں سے ڈرایا اور دھمکایا جاتا ہے۔   پولس نے بتایا کہ بھٹکل میں جانوروں کو چرانے والے لوگوں سمیت صدام پر حملہ کرنے والوں کے خلاف اُڈپی اور مینگلور کے پولس تھانوں میں  پہلے سے معاملات درج  ہیں جس میں بعض پر قتل کے مقدمات بھی چل رہے ہیں۔

 

اس نیوز سے منسلک   پہلے شائع شدہ  رپورٹ:

بھٹکل میں نامعلوم لوگوں کا ایک نوجوان پرحملہ؛ نوجوان شدید زخمی۔ کنداپور شفٹ

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔