بھٹکل آئی سی آئی سی آئی بینک گاہکوں کے اے ٹی ایم اکاؤنٹس سے لاکھوں روپیوں کی ڈکیتی :اکاونٹ ہولڈرس پریشان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th March 2019, 10:15 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :18؍مارچ (ایس او نیوز)  ملک کے مشہور بینکوں میں سے ایک آئی سی آئی سی آئی بینک کے کھاتہ داروں نے الزام لگایا ہے کہ ان کے اکاونٹ سے اچانک کسی نے   رقومات نکال کر اکاونٹ  کو خالی کردیا ہے۔

بھٹکل برانچ کے قریب 5گاہکوں کے اکاونٹ  سے قریب 3لاکھ روپئے لوٹے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ شہر کے سیدانی نام عورت کے اکاؤنٹس سے دس دس ہزار  روپئے کے طورپرجملہ  ایک لاکھ روپئے نکالے گئے ہیں۔ اسی طرح تعلقہ ہائی اسکول کے ایک  ٹیچر کے اکاؤنٹس سے صرف 10منٹ میں  60 ہزار روپئے جبکہ  ایک اور خاتون کے اکاؤنٹس سے 52300روپئے   نکال دئے گئے ہیں۔ بینک گاہکوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بینک کا اے ٹی ایم  کارڈ  ان کے  پاس ہی موجود  ہے پھر کیسے رقم نکالی جارہی ہے ۔ گاہکوں کی ناراضگی پر پولس نے بینک پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آندھر ا پردیش اور اُترپردیش کے علاقوں کے اے ٹی ایم مشینوں  سے رقومات  نکالے جانےکی بات معلوم ہوئی ہے ۔

واقعے کی اطلاع سوشیل میڈیا کے ذریعے پھیلتے ہی کافی لوگ آئی سی آئی سی آئی بینک میں  جمع ہوگئے اور اپنا اپنا اکاونٹ چیک کرتے دیکھے گئے، اس موقع پر کئی لوگ ڈر کے مارے اپنے اپنے  اکاونٹ سے بڑی بڑی رقومات بھی نکالتے ہوئے دیکھے گئے۔

متعلقہ واقعے پر کئی لوگوں نے  بینک مینجر کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے الزام لگایا کہ بینک کا کوئی اسٹاف  ایسے کام میں ملوث ہوگا، جس کی مدد سے اُن کے اکاونٹ سے رقومات نکالی گئی ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولس کے اعلیٰ حکام بھی بینک پہنچ گئے اور  تفصیلات حاصل کی۔ پولس اس بات پر تعجب کا اظہار کررہی ہے کہ بھٹکل کے صرف  اسی ایک بینک کے  اکاونٹ ہولڈروں  کے ساتھ  ایسا ہوا ہے اور ایک ساتھ چار پانچ لوگوں کو ایک ہی طرح  کی شکایت ہے۔ 

 بینک مینجر کاکہنا ہے کہ اُس نے  بینک کے اعلیٰ افسران کو اطلاع دی  ہے جانچ کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اور رقم منتقلی کولے کر جانکاری حاصل کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی مینگلور اور کنداپور کے  آئی سی ا ٓئی سی آئی بینک کے ڈیویزنل   مینجر بھٹکل پہنچ کر شکایت کنندگان سے گفتگو کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی ہیں  اور چھان بین شروع کی گئی ہے ۔

ساحل ا ٓن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بینک مینجر نے بتایا کہ  وہ خود  حیران ہیں کہ  کیسے لوگوں کے اکاونٹ سے رقومات نکالی گئی ہے، مینجر نے قبول کیا کہ  تین چار لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے اور بینک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اُن کی رقومات واپس اُنہیں لوٹائیں۔ انہوں نے کہا کہ  اعلیٰ حکام کو اس تعلق سے  خبر دی  گئی ہے اور چھان بین  شروع کی جاچکی ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا سبھی رقومات اے ٹی ایم مشین سے ہی نکالی گئی ہیں یا پھر آن لائن  خریداری کے ذریعے نکالی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ  سبھی لوگوں کے اکاونٹ سے پیسے اے ٹی ایم مشینوں سے ہی نکالے گئے ہیں، حالانکہ گاہک کے پاس اے ٹی ایم کارڈ موجود ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...